اس بار اپ ڈیٹ میں ایسی 15 نئی خصوصیات شامل کی گئی ہیں جو نہ صرف صارف کے تجربے کو بہتر بنائیں گی بلکہ آئی فون کو پہلے سے زیادہ اسمارٹ، مفید اور پرفارمنس کے لحاظ سے طاقتور بنا دیں گی۔
ٹیکنالوجی ماہرین اسے اسمارٹ اپ گریڈ قرار دے رہے ہیں کیونکہ اس میں روزمرہ استعمال، سیکیورٹی، میوزک، نیند، گیمز اور کار پلے تک ہر شعبے کو بہتر بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔
ایمرجنسی الارم
iOS 26.2 میں ریمائنڈرز ایپ کو بامقصد اپ گریڈ دیا گیا ہے، مقررہ وقت پر اب صرف نوٹیفکیشن نہیں آئے گا بلکہ ساتھ ایک واضح آواز والا الارم بھی بجے گا، جو خاص طور پر اُن افراد کیلئے مفید ہے جو اہم کام بھول جانے کی شکایت رکھتے ہیں۔
لاک اسکرین پر شیشے جیسی گھڑی
لاک اسکرین کے شوقین صارفین کیلئے ایپل نے نیا گلاس اسٹائل ٹائم سلائیڈر شامل کیا ہے، اب وقت دکھانے والے فونٹ میں ٹرانسپیرنسی اور بلر کو اپنی پسند کے مطابق سیٹ کیا جا سکے گا جس سے ڈسپلے مزید خوبصورت نظر آئے گا۔
فائلز کانٹیکٹس باہر سے بھی شیئر کریں
ایپل نے اینڈرائیڈ جیسی سہولت متعارف کرا دی ہے، iOS 26.2 میں صارف اپنی فائلیں اُن افراد کو بھیج سکتا ہے جو کانٹیکٹس میں شامل نہیں، شیئرنگ کوڈ پورے 30 دن تک فعال رہے گا۔
آف لائن لیرکس
نٹرنیٹ نہ ہونے کے باوجود بھی گانوں کے بول دیکھے جا سکیں گے، یہ فیچر سفر یا کمزور سگنلز والے علاقوں میں انتہائی کارآمد ہوگا۔
بہتر صحت کیلئے جدید فیچر
ایپل نے نیند کے تجزیے کو مزید درست بنانے کیلئے نئی اسکیل شامل کی ہے، صارف اب اپنی سلیپ کوالٹی بہتر طریقے سے سمجھ سکے گا اور روزمرہ روٹین درست کر سکے گا۔
پوڈکاسٹ میں خودکار چیپٹرز
پوڈکاسٹ ایپ اب ہر ایپی سوڈ کیلئے خودکار چیپٹرز تیار کرے گی، ساتھ ہی ٹرانسکرپٹ میں موجود دوسرے لنکس بھی قابلِ استعمال ہوں گے، جو سیکھنے اور تحقیق کرنے والوں کیلئے بہترین اضافہ ہے۔
غیر محفوظ پاس ورڈز کی نگرانی
پاس ورڈز ایپ میں ایک نئی کیٹیگری شامل کی گئی ہے جہاں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کون سی ویب سائٹس پر پاس ورڈ محفوظ نہیں کیا گیا، یہ فیچر سیکیورٹی کو مزید مضبوط بناتا ہے۔
نوٹیفکیشن پر اسکرین لائٹ
اب جیسے ہی نوٹیفکیشن آئے گا، اسکرین خود بخود روشن ہو جائے گی، یہ خاص طور پر اس وقت فائدہ مند ہے جب فون سائلنٹ موڈ میں ہو۔
نیوز ایپ
نیوز ایپ میں کیٹیگریز اب بٹنوں کی شکل میں دکھائی جائیں گی، جس سے مختلف ٹاپکس تک رسائی اور بھی آسان ہو گئی ہے۔
ایمرجنسی الرٹس کا بہتر انتظام
سیٹنگز میں نیا سیکشن شامل کیا گیا ہے جہاں زلزلوں سمیت تمام ایمرجنسی الرٹس کو حسبِ ضرورت کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
گیمز کی ترتیب
گیمز کو اب فائل سائز کے مطابق ترتیب دیا جا سکے گا، جس سے اسٹوریج مینجمنٹ آسان ہو جائے گی۔
کار پلے میں بہتر میسجز
کار پلے میں میسجز کیلئے نیا اور سادہ انٹرفیس شامل کیا گیا ہے، جو ڈرائیونگ کے دوران استعمال کو مزید محفوظ اور آسان بناتا ہے۔
جاپان کیلئے وائس اسسٹنٹس
جاپانی صارفین اب مختلف وائس اسسٹنٹس کو سسٹم بٹن کے ذریعے منتخب کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:آئی فون 17 ای کو لانچ کرنے کی تیاریاں، فیچرز کیا ہیں؟ جانیے
آئی پیڈ میں بہتر ملٹی ٹاسکنگ
ایپس کو ڈریگ کر کے اسپلٹ ویو یا سلائیڈ اوور میں لانے کی سہولت پہلے سے زیادہ اسمارٹ بنا دی گئی ہے۔
یو آئی میں چھوٹی مگر اہم تبدیلیاں
کئی نئے اینیمیشنز، آئیکنز اور اسموٹھ ٹرانزیشنز شامل کی گئی ہیں، جو مجموعی تجربے کو مزید دلکش بناتی ہیں۔
مجموعی طور پر iOS 26.2 صرف بگ فکسز نہیں بلکہ ایک مکمل اسمارٹ اپ گریڈ ہے، جس کا مقصد آئی فون کو مزید تیز، محفوظ، خوبصورت اور استعمال میں آسان بنانا ہے۔