واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف کروانے کا اعلان
WhatsApp update
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): واٹس ایپ ایک نیا اسٹیٹس فیچر متعارف کرا رہا ہے جو بالکل انسٹاگرام نوٹس کی طرح کام کرتا ہے۔

 اس فیچر کے ذریعے صارفین مختصر ٹیکسٹ اپ ڈیٹس پوسٹ کر سکیں گے جو دوسرے لوگ دیکھ سکیں گے، میٹا کے اس پلیٹ فارم کے مطابق اس فیچر کا مقصد لوگوں کو یہ بتانے میں مدد دینا ہے کہ وہ کیا کر رہے ہیں، ان کی زندگی میں کیا تبدیلی آئی ہے یا وہ بات چیت کے لیے کیوں دستیاب نہیں ہیں۔

واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ یہ About اسٹیٹس فنکشن بالکل نیا نہیں ہے، اس سے پہلے یہ ایپ محفوظ اور نجی میسجنگ کے لیے مشہور ہوتی، صارفین پہلے ہی اس جگہ پر مختصر اپ ڈیٹس پوسٹ کر سکتے تھے اب کمپنی اس فیچر کو مزید نمایاں اور مفید بنانا چاہتی ہے۔

نئے اپ ڈیٹ کے ساتھ آپ کا About اسٹیٹس ایک سے ایک چیٹس کے اوپر اور یوزر پروفائلز پر نظر آئے گا،کوئی بھی شخص چیٹ کے اندر موجود اسٹیٹس پر ٹیپ کر کے براہِ راست جواب دے سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو کروڑوں کے جرمانے

انسٹاگرام نوٹس کی طرح About اسٹیٹس خود بخود ایک دن بعد غائب ہو جائے گا، صارفین اس ٹائمر کو بدل سکتے ہیں تاکہ پوسٹس 24 گھنٹوں سے پہلے بھی غائب ہو جائیں یا زیادہ دیر تک رہیں۔ آپ یہ بھی منتخب کر سکتے ہیں کہ اسٹیٹس صرف آپ کے کانٹیکٹس کے لیے ہو یا وسیع تر سامعین کے لیے۔

واٹس ایپ کا نیا فیچر یہ اپ گریڈز فی الحال فراہم نہیں کرتا لیکن کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر صارفین اس فیچر کو بڑی تعداد میں استعمال کریں تو مستقبل میں نئے آپشنز شامل کیے جا سکتے ہیں۔