ہانر کا روبوٹ فون، موبائل دنیا میں نیا انقلابی قدم

معروف اسمارٹ فون کمپنی ہانر نے اپنے آنے والے جدید ترین ڈیوائس "روبوٹ فون" کا باضابطہ ٹیزر جاری کیا/ فائل فوٹو
October, 16 2025
(ویب ڈیسک) معروف اسمارٹ فون کمپنی ہانر (Honor) نے اپنے آنے والے جدید ترین ڈیوائس "روبوٹ فون" کا باضابطہ ٹیزر جاری کر دیا جسے کمپنی آئندہ سال مارچ 2026 میں بارسلونا میں ہونے والی موبائل ورلڈ کانگریس (MWC) میں پیش کرے گی۔
ہانر کے مطابق یہ نیا فون مصنوعی ذہانت سے لیس ایک خود کار حرکت کرنے والے گمبل کیمرے کے ساتھ آئے گا جو DJI Osmo pocket 3 کی طرز پر بنایا گیا ہے۔ یہ کیمرہ نا صرف مختلف زاویوں سے خود بخود حرکت کرتا ہے بلکہ انسانی حرکات و سکنات کی نقل کرتے ہوئے اشیاء پر ردعمل بھی دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں یوٹیوب بند، وجہ سامنے آ گئی
کمپنی نے فلحال اسے ایک کانسیپٹ ڈیوائس قرار دیا ہے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ایم ڈبلیو سی میں اسکی حتمی شکل یا ابتدائی تجارتی ماڈل متعارف کرایا جا سکتا ہے۔
ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق روبوٹ فون اسمارٹ فون انڈسٹری میں ایک نئی سمت متعین کر سکتا ہے جہاں مصنوعی ذہانت،وژن ٹریکنگ اور موشن بیسڈ فوٹوگرافی مستقبل کے معیارات کو بدل سکتی ہے۔
ضرور پڑھیں

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ
October, 15 2025

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ، نرخ نئی بلند ی کو چھو گئے
October, 14 2025

ضلع راولپنڈی کے تعلیمی ادارے پیر کو کھیلیں گے یا نہیں؟ فیصلہ ہو گیا
October, 12 2025

کسان اتحاد کا گندم کی سرکاری قیمت میں اضافے کا مطالبہ
October, 9 2025