
رپورٹس کے مطابق ون پلس 15 میں 6.78 انچ کا OLED ڈسپلے دیا گیا ہے جو 165 ہرٹز ریفریش ریٹ اور 1800 نٹس ہرانٹس فراہم کرتا ہے جس سے صارفین کو زیادہ روشن اور ہموار ڈسپلے کا تجربہ حاصل ہو گا۔
فون میں سنیپ ڈریگن 8 ایلیئٹ جن میں 5 چپ سیٹ استعمال کیے گئے ہیں ، یہ صلاحیت اسے 2025 کے طاقتور ترین اینڈرائیڈ فونز میں شامل کرے گی، بیٹری کو بھی نمایاں طور پر اپ گریڈ کیا گیا ہے جو اب 7300 ایم اے ایچ کی ہوگی۔
کیمرے کے لحاظ سے تین 50 میگا پکسل کے لینز شامل کیے گئے ہیں، فون کو IP69 سرٹیفکیشن بھی حاصل ہے جس سے دھواں اور پانی کے خلاف اضافی تحفظ فون کو حاصل ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایپل کے فولڈایبل فون کی تصدیق ہو گئی
ڈیزائن کے حوالے سے فون کا سینڈ سٹورم رنگ سب سے نمایاں ہے، اس کا خم دار ڈیزائن اور میٹ فنش اسے جدید اور پریمیم لک دیتا ہے۔
ذرائع کے مطابق ون پلس 15 اکتوبر 2025 میں لانچ کیا جائے گا جبکہ پاکستان میں اس کی ابتدائی قیمت ایک لاکھ 89 ہزار 999 روپے متوقع ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں اس کی قیمت 899 امریکی ڈالر رکھے جانے کا امکان ہے۔



