آئی فون 17 سیریز کی ریلیز تاریخ، قیمت اور فیچرز کا اعلان
iPhone 17
فائیل فوٹو
(ویب ڈیسک): ایپل نے 10 ستمبر 2025 کو اپنے سالانہ ایونٹ میں نئی آئی فون 17 سیریز کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

آئی فون 17 بظاہر اپنے پیش رو آئی فون 16 سے مشابہہ لگتا ہے، تاہم ایپل نے اس میں کئی نمایاں بہتریاں شامل کی ہیں جو اسے اب تک کا ایک شاندار اسمارٹ فون بناتی ہیں۔ اس سیریز کے تمام ماڈلز پانچ دلکش رنگوں میں دستیاب ہوں گے: لیونڈر، مسٹ بلیو، بلیک، وائٹ اور سیج۔

کمپنی نے آئی فون 17 کے لیے کم از کم اسٹوریج 256 جی بی مقرر کی ہے جبکہ 512 جی بی کا ورژن بھی دستیاب ہے۔ اس ماڈل کی قیمت $799 رکھی گئی ہے جو کہ آئی فون 16 کے برابر ہے۔ صارفین اگر آئی فون 13 یا اس کے بعد کا کوئی ماڈل ٹریڈ ان کریں تو انہیں $700 تک کا کریڈٹ مل سکتا ہے چاہے فون کی حالت جیسی بھی ہو۔

آئی فون 17 میں 6.3 انچ کا OLED ڈسپلے ہے جس کا ریفریش ریٹ Hz120 ہے اور اس میں 3000 نٹس برائٹنیس کے ساتھ آلویز آن فیچر شامل ہے۔ یہ فون A19 چپ، 8 جی بی ریم، 18 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ اور 48 میگا پکسل کے فیوژن ریئر کیمرہ کے ساتھ آتا ہے۔ اس کی بیٹری mAh 3,692 ہے اور یہ W 25 میگ سیف چارجنگ کو سپورٹ کرتا ہے۔

آئی فون 17 ایئر ایک پتلا اور ہلکا فون ہے جو 6.5 انچ کے OLED ProMotion ڈسپلے، A19 Proچپ، 12 جی بی ریم اور mAh3,149 بیٹری کے ساتھ آتا ہے۔ اس کی قیمت $999 مقرر کی گئی ہے اور یہ ٹائٹینیئم فریم سے تیار کیا گیا ہے جس کی موٹائی صرف mm 5.6 ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جاپان نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

آئی فون 17 پرو میں بھی A19 Pro چپ، 12 جی بی ریم اور ایک شاندار ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ موجود ہے جس میں فیوژن، الٹرا وائیڈ اور ٹیلی فوٹو لینس شامل ہیں جو x 8آپٹیکل زوم کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ یہ فون 4kویڈیو کو fps 120 پر ریکارڈ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس میں mAh4,252  بیٹری موجود ہے۔ اس کی قیمت $1,099 ہے۔

سیریز کا سب سے طاقتور ماڈل آئی فون 17 پرو میکس ہے جس میں 6.9 انچ کا بڑا OLED ProMotion ڈسپلے، 12 جی بی ریم،A19 Pro چپ اور mAh5,088 بیٹری شامل ہے۔ اس میں بھی ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ ہے اور ویڈیو ریکارڈنگ 4k،fps 120 پر ممکن ہے۔ اس ماڈل کی قیمت $1,199 ہے اور یہ 256 جی بی سے لے کر 2 ٹی بی تک کی اسٹوریج کے ساتھ دستیاب ہوگا۔

تمام ماڈلز 19 ستمبر 2025 سے فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔