ایپل کمپنی کا آئی فون 17 سیریز 9 ستمبر کو متعارف کروانے کا اعلان

فائیل فوٹو
September, 2 2025
(ویب ڈیسک):ایپل کمپنی 9 ستمبر کو نئی آئی فون 17 سیریز متعارف کرانے جا رہی ہے جس میں چار ماڈلز شامل ہوں گے۔ اس دفعہ نا صرف ڈیزائن بلکہ فیچرز میں بھی نمایاں تبدیلیاں کی ہیں جو اس سیریز کو منفرد بنائیں گی۔
ایپل اپنی نئی آئی فون 17 سیریز 9 ستمبر کو پیش کرنے جارہا ہے جس میں چار نئے ماڈلز شامل ہوگے۔ کمپنی نے اس دفعہ ڈیزائن اور فیچرز میں نمایاں تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق آئی فون 17 ، آئی فون 17 ائیر ، آئی فون 17 پرو اور آئی فون 17 پرو میکس ٹیکنالوجی کی نئی سمت متعین کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بار عام ماڈل یعنی آئی فون 17 میں بھی بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ سب سے اہم فیچر 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سکرین ہوگی جو اب تک صرف پرو ماڈلز تک محدود تھی۔ فون کا سکرین سائز بڑھا کر 6.27 انچ کر دیا گیا ہے جبکہ باریک بیزل ڈیزائن بھی شامل ہے نیز اس کے علاؤہ فرنٹ کیمرہ کو 24 میگا پکسل تک آپ گریڈ کیا گیا ہے اور چارجنگ کی رفتار 20 واٹ سے بڑھا کر 35 واٹ کر دی گئی ہے۔ فون کے ڈیزائن میں بھی نیا پن لایا گیا ہے جہاں میگ سیف کے گرد گلاس ایریا شامل کیا گیا ہے اور باقی فریم ایلو مینیم کا ہوگا۔
ایپل نے اس دفعہ پلس ماڈل کو ختم کر کے اس کی جگہ آئی فون 17 ائیر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ماڈل نہایت باریک اور ہلکا بتایا جارہا ہے تاہم اس کی بیٹری صرف 2900 ایم اے ایچ کی ہوگی جو بھاری استعمال کرنے والوں کے
لیے کم ہوسکتی ہے ۔ کمپنی نے اس کمی کو پورا کرنے کے لیے ایک نیا سمارٹ بیٹری کیس تیار کیا ہے ۔
پرو ماڈلز میں اس بار کیمرہ کو سب سے بڑا آپ گریڈ دیا جارہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اب ٹیلی فوٹو لینز 48 میگا پکسل ہوگا جو ×8 زوم کی صلاحیت رکھے گا۔
مشترکہ اپ گریڈ یہ بتائی جارہی ہے کہ فرنٹ کیمرہ کو 24 میگا پکسل تک بڑھا دیا گیا ہے جبکہ چارجنگ کی رفتار بھی بہتر بنا دی گئی ہے ۔ ماہرین کے مطابق یہ فیچرز آئی فون صارفین کو بہتر کارکردگی شاندار فوٹو گرافی اور زیادہ ہموار سکرین کا تجربہ فراہم کریں گے۔
ضرور پڑھیں

بابر اعظم اور محمد رضوان کی ٹی 20 رینکنگ میں مزید تنزلی
September, 3 2025

سعودی اور عراقی کمپنیوں نے بھارت کو تیل کی سپلائی بند کردی
September, 2 2025

ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
September, 1 2025

چائے پیش کرنے کے انداز پر سکول پرنسپل نے چپڑاسی کو جیون ساتھی چن لیا
August, 31 2025