
ذرائع کے مطابق پکسل 10 سیریز 20 اگست 2025ء کو نیویارک میں منعقد ہونے والے میڈ بائی گوگل ایونٹ میں پیش کی جائے گی۔اس ایونٹ میں پکسل 10 کے ساتھ ساتھ پکسل 10 پرو، پکسل 10 پرو ایکس ایل اور فولڈ ایڈیشن بھی متعارف کرائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ گوگل کی نئی اسمارٹ واچ پکسل واچ 4 اور بجٹ ایئربڈز پکسل بڈز 2a بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
مزیدبرآں پکسل 10 سیریز میں گوگل کی جدید ترین Tensor G5 چِپ شامل کی گئی ہے جو TSMC کی 3nm ٹیکنالوجی پر تیار کی گئی ہے۔ اس چِپ کی وجہ سے فون کی رفتار، بیٹری ٹائم اور حرارت پر قابو پانے کی صلاحیت میں نمایاں بہتری آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں: فیس بک کا غیر مستند مواد پوسٹ کرنیوالوں کیخلاف اہم اعلان
واضح رہے کہ نئے فونز میں کیمرہ سسٹم کو بھی اپگریڈ کیا گیا ہے جس میں الٹرا وائیڈ اور ٹیلی فوٹو لینز کے ساتھ میکرو فوٹوگرافی کی سہولت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ Pixelsnap نامی نئی میگنیٹک ایکسیسریز کی سپورٹ بھی شامل کی گئی ہے۔
گوگل کے مطابق پکسل 10 سیریز کے پری آرڈر 20 اگست سے شروع ہوں گے جبکہ فروخت کا آغاز 28 اگست سے کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ ٹیک ماہرین کے مطابق پکسل 10 سیریز گوگل کی اب تک کی سب سے بڑی اپڈیٹ ہو سکتی ہے۔