
تفصیلات کے مطابق یہ اقدام اس لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ اصل مواد تخلیق کرنے والے کریئیٹرز کے مواد کی حفاظت کی جا سکے اور ان کو فروغ دیا جا سکے۔ کمپنی کے مطابق ایسے اکاؤنٹس جو اس قسم کی سرگرمیوں میں ملوث پائے جائیں گے انہیں مخصوص مدت کے لیے فیس بک کے مونیٹائزیشن پروگرامز سے باہر کر دیا جائے گا۔
مزید برآں ایک حالیہ بلاگ پوسٹ میں میٹا نے اعلان کیا کہ وہ ایک طویل المدتی اقدام کا آغاز کر رہا ہے جس کا مقصد فیس بک فیڈ کی مطابقت کو بہتر بنانا اور مستند کریئیٹرز کو فروغ دینا ہے تاکہ غیر تصدیق شدہ مواد کی موجودگی کو کم کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کالز کیلئے حیران کن فیچر کا اضافہ
اس مہم کے تحت کمپنی نے 5 لاکھ ایسے اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کی ہے جو اسپام یا جعلی مواد میں ملوث تھے۔ ان اکاؤنٹس کے کے مواد کی رسائی محدود کی گئی ہے تاکہ وہ مونیٹائز نہ ہو سکیں۔
میٹا نے یہ بھی انکشاف کیا کہ تقریباً ایک کروڑ جعلی پروفائلز کو حذف کیا گیا ہے جو خود کو معروف کریئیٹرز کے طور پر ظاہر کر رہے تھے۔
یاد رہے کہ ایسے اکاؤنٹس جو ویڈیوز، تصاویر یا ٹیکسٹ پوسٹس کو نامناسب طریقے سے دوبارہ استعمال کرتے پائے جائیں گے انہیں فیس بک کے مونیٹائزیشن پروگرامز سے عارضی طور پر معطل کر دیا جائے گا۔ میٹا نے یہ بھی بتایا کہ وہ ایسی ٹیکنالوجی استعمال کر رہا ہے جو نقل شدہ ویڈیوز کو شناخت کرکے ان کی ترسیل محدود کر سکتی ہے۔