
میٹا کی زیرِ ملکیت اس پلیٹ فارم پر مسلسل نئے فیچرز پر کام جاری ہے، تاکہ صارف کا تجربہ بہتر اور زیادہ جاندار بنایا جا سکے۔ اس سے قبل ایموجی ری ایکشنز کا فیچر ٹیکسٹ اور وائس میسجز تک محدود تھا، مگر اب یہ سہولت کالز کیلئے بھی دی جا رہی ہے۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ WABetaInfo کے مطابق واٹس ایپ نے بیٹا ورژن میں اس نئے فیچر کی آزمائش شروع کر دی، جو فی الحال محدود صارفین کو دستیاب ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین کال کے دوران مختلف ایموجیز استعمال کرکے بات چیت کو مزید بامعنی اور دلچسپ بنا سکیں گے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کالز کے دوران استعمال کیے جانے والے ایموجیز کیلئے ایک ریسنٹ یوز ری ایکشنز کا سیکشن بھی فراہم کیا جائے گا، تاکہ صارفین کو یہ معلوم رہے کہ وہ کن ایموجیز کو بار بار استعمال کرتے ہیں۔
فی الحال یہ فیچر صرف بیٹا ورژن میں دستیاب ہے اور واٹس ایپ کی جانب سے اس کے تمام صارفین کیلئے دستیابی کی کوئی حتمی تاریخ نہیں بتائی گئی۔
یہ فیچر نہ صرف کالز کو مزید دلکش بنائے گا بلکہ بات چیت کے دوران جذبات کے فوری اظہار کا ذریعہ بھی بنے گا۔