
ایپل ہر سال اپنے فلیگ شپ آئی فونز ایک طے شدہ شیڈول کے تحت پیش کرتا ہے، اور ماضی کی ریلیز پیٹرن کو دیکھتے ہوئے یہ توقع کی جا رہی ہے کہ آئی فون 17 لائن اپ کا باضابطہ اعلان ستمبر کی دوسری ہفتے میں کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق، ممکنہ طور پر ایپل کی جانب سے یہ نئی سیریز پیر، 8 ستمبر یا منگل، 9 ستمبر 2025 کو ایک خصوصی تقریب میں متعارف کرائی جائے گی۔ اگرچہ ایپل عام طور پر منگل کے روز اپنے آئی فونز لانچ کرتا ہے، تاہم گزشتہ سال کمپنی نے پیر کو اعلان کیا تھا ۔
مشید برآں ایپل ہمیشہ اپنے نئے آئی فونز کو اعلان کے اگلے ہفتے کے جمعہ کو فروخت کے لیے پیش کرتا ہے۔ اسی روایت کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ آئی فون 17 کی ممکنہ ریلیز کی تاریخ جمعہ، 19 ستمبر 2025 ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ایپل کا بڑا اعلان: 15 سے زائد نئے ڈیوائسز لانچ کرنے کی تیاری
ایپل کی لانچنگ حکمتِ عملی کے مطابق:
· پری آرڈرز کا آغاز اسی ہفتے کے جمعہ، 12 ستمبر سے ہوگا
· باضابطہ ریلیز اور فروخت کا آغاز ایک ہفتے بعد، جمعہ، 19 ستمبر سے کیا جائے گا
یاد رہے کہ ایپل کے فلیگ شپ آئی فونز کی ریلیز ہمیشہ وقت کی پابندی اور مخصوص پیٹرن کے تحت کی جاتی ہے جو صارفین اور مارکیٹ دونوں کے لیے پیشگی تیاری کا موقع فراہم کرتا ہے۔