
ایپل رواں سال ستمبر میں اپنی نئی آئی فون 17 سیریز لانچ کرنے جا رہا ہے، جس میں چار ماڈلز شامل ہوں گے: آئی فون 17، آئی فون 17 ایئر، آئی فون 17 پرو، اور آئی فون 17 پرو میکس۔ رپورٹس کے مطابق، آئی فون 17 پرو میکس میں تقریباً 5,000 mAh کی بڑی بیٹری، نیا کولنگ سسٹم، اور کیمرہ میں نمایاں بہتری شامل ہوگی۔ آئی فون 17 ایئر ایک سلم اور کمپیکٹ ڈیزائن، 6.6 انچ ڈسپلے، اور 48 میگا پکسل کا سنگل کیمرہ لے کر آئے گا۔ ان ماڈلز کے ساتھ iOS 26 کا باضابطہ اجرا بھی متوقع ہے۔
مزید برآں ایپل کی نئی M5 چپ مختلف پروڈکٹس میں استعمال کی جائے گی، جن میں میک بک پرو (M5، M5 پرو، اور M5 میکس ورژنز کے ساتھ)، آئی میک اور میک منی شامل ہوں گے، جنہیں M5 چپ کے ساتھ اپگریڈ کیا جائے گا۔ آئی پیڈ پرو کو بھی اس چپ کے ساتھ بہتر ملٹی ٹاسکنگ کی صلاحیت دی جائے گی۔ وژن پرو ہیڈسیٹ 2025 کی تیسری سہ ماہی میں بڑے پیمانے پر پیداوار میں جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی فون 17 پرو کی نئی جھلک، ڈیزائن میں بڑی تبدیلی
ایپل واچ کی تین نئی اقسام بھی متوقع ہیں: ایپل واچ الٹرا 3، جو سیٹلائٹ میسجنگ، 5G RedCap سپورٹ، اور بلڈ پریشر مانیٹرنگ جیسی خصوصیات کے ساتھ آئے گی؛ ایپل واچ سیریز 11، جو بہتر بیٹری لائف اور نئی S11 چپ کے ساتھ پیش کی جائے گی؛ اور ایپل واچ SE 3، جس میں کارکردگی اور رفتار پر مرکوز معمولی بہتری کی جائے گی۔
یاد رہے کہ ایپل کی جانب سے مزید چند ڈیوائسز بھی لانچ کیے جائیں گے، جن میں ایئر پوڈز پرو 3 شامل ہے جو نئے H3 چپ اور بہتر نائس کینسلیشن کے ساتھ آئے گا، ایپل ٹی وی 4K (چوتھی جنریشن)، ہوم پوڈ منی (دوسری جنریشن)، اور ایئر ٹیگ (دوسری جنریشن) شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، کمپنی ایک نیا اسٹوڈیو ڈسپلے 2 اور ایپل ہوم ہب ڈیوائس پر بھی کام کر رہی ہے، جنہیں جلد متعارف کرایا جا سکتا ہے۔