آئی فون 17 پرو کی نئی جھلک، ڈیزائن میں بڑی تبدیلی
iPhone 17 Pro
فائیل فوٹو
(ویب ڈیسک) ایپل کے آئندہ ماڈل آئی فون 17 پرو کے نئے رینڈر (تخیلی تصاویر )سامنے آ گئے ہیں، جن میں فون کے ڈیزائن میں نمایاں تبدیلیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔
 
 ایپل کے آئندہ ماڈل آئی فون 17 پرو کے نئے رینڈر (تخیلی تصاویر )سامنے آ گئے ہیں، جن میں فون کے ڈیزائن میں نمایاں تبدیلیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔ ان تصاویر سے پتا چلتا ہے کہ ایپل نے اس بار اپنے فون کے بیک سائیڈ پر موجود لوگو  کی جگہ بدل دی ہے، جب کہ چارجنگ سسٹم "میگ سیف" میں بھی واضح تبدیلی کی گئی ہے۔
ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق، ایپل کا لوگو اب پہلے سے کچھ نیچے کی طرف کر دیا گیا ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایسا میگ سیف چارجنگ کو مزید بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ چارجنگ ڈیوائسز زیادہ اچھی طرح چپک جائے تاکہ 
کارکردگی میں مزید  بہتری آئے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایپل نے میگ سیف چارجنگ میں ایک نئی ٹیکنالوجی شامل کی ہے جو فون کے ساتھ لگنے والے آلات جیسے وائرلیس چارجر، بیٹری پیک یا دیگر لوازمات کو زیادہ درست انداز میں فٹ کرسکے گی۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آئی فون 17 پرو میں نئی چِپ، زیادہ بہتر بیٹری، اور ہلکا پھلکا مگر مضبوط ڈیزائن بھی متعارف کرایا جا سکتا ہے۔ تاہم، ایپل کی جانب سے تاحال ان رینڈر یا فیچرز کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ ایپل کا نیا آئی فون ہر سال ستمبر میں لانچ ہوتا ہے، اور امکان ہے کہ 2025ء میں بھی نئی سیریز اُسی مہینے متعارف کرائی جائے گی۔