
رواں بر س 2025 میں مائیکروسافٹ کی جانب سے دنیا بھر میں اپنی ملازمتیں ختم کرنے کا سلسلہ جاری ہے، مائیکروسافٹ نے مئی میں چھ ہزار نوکریاں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق حالیہ برسوں کے دوران دیگر بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی طرح مائیکرو سافٹ نے اپنے کاروبار کا رُخ مصنوعی ذہانت کی طرف کیا ہے، مائیکروسافٹ نئے ڈیٹا سینٹرز اور چِپس بنانے پر سرمایہ کاری کررہاہے۔
گزشتہ برس کمپنی نے مصنوعی ذہانت کے برطانوی ماہر مصطفیٰ سلیمان کی خدمات حاصل کیں جو اس کے اے آئی کے شعبہ کی سربراہی کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ سے پیسے کمانے کا طریقہ
مائیکروسافٹ حکام کے مطابق اگلی نصف صدی ’مصنوعی ذہانت پر مبنی ہو گی، یہ ہمارے کام اور ایک دوسرے سے رابطے کو بدل دے گی۔
خیال رہے کہ مائیکرو سافٹ کمپنی اوپن اے آئی کی بھی بڑی سرمایہ کاری اور شیئر ہولڈر ہے جس کا چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی خاصی مقبولیت حاصل کر چکا ہے۔
بلوم برگ کی ایک رپورٹ کے مطابق مائیکروسافٹ اپنے اے آئی اسسٹنٹ "کوپائلٹ "کو کاروباری صارفین کو فروخت کرنے میں ناکام رہا جو کہ چیٹ جی پی ٹی کو ترجیح دیتے ہیں، اوپن اے آئی کے بوس سیم آلٹمین نے حال ہی میں کہا کہ ان کی ٹیم کے ممبران کو میٹا سے ’سائننگ بونس‘ کے طور پر 10 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی پیشکش مل رہی ہے۔