جی میل نے نیا حیران کن اے آئی فیچر متعرف کرا دیا
 گوگل نے جی میل میں جِیمِنی ای آئی کے ذریعے ای میلز کا خودکار خلاصہ دینے کا نیا فیچر متعارف کروا دیا۔
فائیل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) گوگل نے جی میل میں جِیمِنی ای آئی کے ذریعے ای میلز کا خودکار خلاصہ دینے کا نیا فیچر متعارف کروا دیا۔

تفصیلات کے مطابق گوگل نے اپنے مقبول ای میل پلیٹ فارم، جی میل، میں ایک نیا اور طاقتور فیچر شامل کیا ہے جو صارفین کو ای میلز کے طویل تھریڈز کے بجائے مختصر خلاصے فراہم کرتا ہے، یہ فیچر جیمِنی ای آئی کے ذریعے کام کرتا ہے اور اب ای میل کا خلاصہ خودبخود پیغام کے اوپر ظاہر ہوتا ہے جو خاص طور پر طویل یا پیچیدہ گفتگو میں۔

یاد رہے کہ صارفین کو پہلے سمرائز دِس ای میل کے بٹن پر کلک کرنا پڑتا تھا تاکہ وہ ای میل کا نچوڑ پڑھ سکیں،  لیکن نئے اپڈیٹ کے بعد اگر جِیمِنی سمجھتا ہے کہ خلاصہ مفید ہوگا، تو وہ خود ہی ظاہر کر دیا جائے گا۔

 

یہ بھی پڑھیں: اسکائپ ہمیشہ کیلئے بند، وجہ کیا بنی؟

 

مزید یہ کہ فیچر خاص طور پر اُن ای میلز کیلئے مفید ہے جن میں بہت سی ریپلائیز یا لمبی بات چیت ہو چکی ہو، یعنی آپ کو پورا تھریڈ پڑھنے کی ضرورت نہیں پڑے گی صرف خلاصہ دیکھ  کر بات  سمجھ آسکتی ہے۔

حیرت انگیز طور پر یہ خلاصہ ریئل ٹائم میں اپڈیٹ ہوتا ہے، جیسے ہی گفتگو میں نیا جواب شامل ہوتا ہے، جِیمِنی اس کے مطابق خلاصے کو بھی اپڈیٹ کرتا ہے، تاکہ صارف کو ہر نئے پیغام کے بعد مکمل تھریڈ پڑھنے کی ضرورت نہ پڑے۔

علاوہ ازیں یہ سہولت صرف انگریزی زبان میں دستیاب ہے اور تمام ای میلز کا خلاصہ نہیں دیا جائے گا، اگرچہ خلاصہ خودکار طور پر نہ بھی آئے تو صارف فوری طور پر سمرائز دِس ای میل بٹن پر کلک کرکے اسے فعال کر سکتا ہے۔

یہ نیا فیچر صرف منتخب صارفین کو دستیاب ہوگا جن میں گوگل ورک سپیس، گوگل ون اے آئی پریمیم اور جیمِنی ایجوکیشن و ایجوکیشن پریمیم صارفین شامل ہیں۔