پاکستان میں جرمنی کے مکابل الیکٹرک گاڑی متعارف
پاکستان میں جدید ڈیزائن، ٹیکنالوجی اور پرفارمنس سے بھرپور ایک نئی پریمیم الیکٹرک گاڑی زِیکر (Zeekr) متعارف ہونے جا رہی ہے۔
فائیل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان میں جدید ڈیزائن، ٹیکنالوجی اور پرفارمنس سے بھرپور ایک نئی پریمیم الیکٹرک گاڑی زِیکر (Zeekr) متعارف ہونے جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی آٹوموٹو مارکیٹ میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ جیلی (Geely) کی پریمیم الیکٹرک وہیکل (ای وی) برانڈ زِیکر جلد ہی پاکستان میں لانچ ہونے جا رہی ہے، جو اپنی شاندار ٹیکنالوجی، لگژری ڈیزائن اور تیز رفتار پرفارمنس کی بدولت جرمن کار ساز اداروں جیسے اوڈی اور بی ایم ڈبلیو کو ٹکر دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
کیپیٹل سماڑٹ موٹرز کے تعاون سے زِیکر کی گاڑیاں پاکستانی مارکیٹ میں متعارف کروائی جائیں گی، یہ گاڑیاں معروف جرمن ڈیزائنر اسٹیفن سیلاف کی تخلیق ہیں، جنہوں نے اوڈی اور بینٹلی کے کئی مشہور ماڈلز ڈیزائن کیے ہیں، زِیکر کی گاڑیاں نہ صرف خوبصورتی کا شاہکار ہیں بلکہ یورپی معیار کی انجینئرنگ اور جدید ترین الیکٹرک ٹیکنالوجی سے لیس بھی ہیں۔
 
واضح رہے کہ زِیکر کی گاڑیاں جدید ترین ڈوئل موٹر سسٹم کے ساتھ آتی ہیں، جو 315 کلو واٹ (428 ہارس پاور) تک طاقت فراہم کرتا ہے، گاڑی صرف 3.8 سیکنڈ میں 0 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پکڑ سکتی ہے، جو اسے اپنی کلاس کی تیز ترین گاڑیوں میں شامل کرتا ہے۔
مزید یہ کہ یہ گاڑیاں 69 kWh لیتھیم آئن بیٹری سے آراستہ ہیں، جو ایک چارج پر 540 کلومیٹر تک کی رینج دیتی ہیں (ADR 81/02 معیار کے مطابق)، آڑ ڈبلیو ڈی (RWD)اور اے ڈبلیو ڈی (AWD) دونوں آپشنز دستیاب ہوں گے تاکہ صارفین اپنی مرضی کے مطابق پرفارمنس کا انتخاب کر سکیں۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ زِیکر کی آمد پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کے دور کا نیا باب ثابت ہو سکتی ہے۔