
تازہ ترین رپورٹس کے مطابق، آئی فون 17 سیریز کے مختلف ماڈلز کی قیمتیں گزشتہ ماڈلز کی نسبت کچھ زیادہ ہوں گی، جس کی بڑی وجہ اس کی جدید ٹیکنالوجی اور نئے فیچرز ہیں۔ ذرائع کے مطابق، اسٹینڈرڈ آئی فون 17 کی عالمی قیمت 799 امریکی ڈالر ہو سکتی ہے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 3 لاکھ 39 ہزار 999 روپے بنتی ہے۔ یہ ماڈل بھی نئے ڈیزائن، بہتر بیٹری ٹائم اور مزید طاقتور چپ سیٹ کے ساتھ آئے گا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی فون صارفین کے لیے بڑی خوشخبری
اگر آپ تھوڑا مختلف اور ہلکا ماڈل چاہتے ہیں تو آئی فون 17 ایئر آپ کے لیے ہو سکتا ہے، جس کی متوقع عالمی قیمت 899 امریکی ڈالر ہو سکتی ہے، جو پاکستان میں تقریباً 4 لاکھ 27 ہزار 399 روپے تک پہنچ سکتی ہے۔ اس ماڈل کو الٹرا سلم ڈیزائن، کم وزن اور بہتر ڈسپلے کے ساتھ متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
پریمیم صارفین کے لیے ایپل نے ہمیشہ خاص ماڈلز پیش کیے ہیں۔ آئی فون 17 پرو کی ممکنہ قیمت 1,099 ڈالر بتائی جا رہی ہے، جو پاکستانی کرنسی میں 4 لاکھ 99 ہزار 999 روپے بنتی ہے۔ اس ماڈل میں بہتر زوم کیمرہ، ایڈوانس A19 بایونک چپ، اور اسمارٹ بیٹری ٹیکنالوجی شامل ہونے کا امکان ہے۔
سب سے اعلیٰ ماڈل آئی فون 17 پرو میکس کی قیمت ایک ہزار 199 امریکی ڈالر متوقع ہے، جس کی پاکستانی مارکیٹ میں ممکنہ قیمت 5 لاکھ 73 ہزار 999 روپے تک جا سکتی ہے۔ یہ ماڈل خصوصی طور پر فوٹوگرافی، ویڈیو پروڈکشن اور گیمنگ کے شوقین صارفین کے لیے ڈیزائن کیا جا رہا ہے۔
ان ماڈلز کی قیمتوں میں اضافے کی اہم وجوہات میں ایپل کی نئی A19 بایونک چپ، جدید کیمرہ سسٹم، پتلا اور سجیلا ڈیزائن، اور بہتر اسمارٹ بیٹری شامل ہیں۔ ماہرین کے مطابق، ایپل اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے 9 سے 13 ستمبر 2025 کے درمیان آئی فون 17 سیریز کو باضابطہ طور پر متعارف کرا سکتا ہے۔ شائقین اس کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔