
تفصیلات کے مطابق میٹا اے آئی کی مدد سے صارفین اب اپنی گروپ چیٹس کیلئے بہترین تصویر خود تخلیق کر سکیں گے، خاص طور پر وہ صارفین جو گروپ کے تھیم کے مطابق مناسب تصویر تلاش کرنے میں دشواری کا سامنا کرتے ہیں۔
WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق یہ نیا فیچر واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے، اور ابتدائی طور پر محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے۔
واضح رہے کہ اس فیچر کے ذریعے صارفین میٹا اے آئی کو استعمال کرکے گروپ چیٹ پروفائل کی تصویر تخلیق کرنے کی ہدایت دے سکتے ہیں،جس کے بعد اے آئی خود ہدایات کے مطابق پروفائل فوٹو تیار کرے گا۔ یہ فیچر خاص طور پر ان صارفین کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگا، جنہیں گروپ کی نوعیت اور تھیم کے مطابق تصویر تلاش کرنا مشکل ہوتا ہے۔
جاری کردہ رپورٹس کے مطابق اس فیچر کا مقصد گروپ چیٹس کیلئے ایک منفرد اور تخلیقی پروفائل فوٹو کی تخلیق کو ممکن بنانا ہے، جو گروپ کے تھیم سے ہم آہنگ ہو۔
واٹس ایپ کی جانب سے میٹا اے آئی کا نیا انٹرفیس بھی یوزر فرینڈلی بنایا جا رہا ہے، تاکہ صارفین کو مختلف ٹولز تک فوری رسائی حاصل ہو۔
اگرچہ یہ فیچر ابھی محدود صارفین کو دستیاب ہے، تاہم بہت جلد اسے تمام صارفین کیلئے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔