
تصاویر لیک ہونے کے بعد اس کے ڈیزائن اور فیچرز کے بارے میں کئی اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ان تصاویر میں آئی فون 17 ایئر کا سلم لائن ڈیزائن واضح طور پر نظر آ رہا ہے، جس میں ایک طویل کیمرہ ماڈیول کی موجودگی دکھائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ لیک شدہ تصاویر کے مطابق آئی فون 17 ایئر میں ایک سنگل کیمرہ لینس، فلیش اور دائیں جانب ایک چھوٹا مائیکرو فون کٹ آؤٹ شامل ہوگا۔
اس ڈیزائن میں کیمرہ بار کی تبدیلی گوگل کی پکسل سیریز کی مشابہت دکھاتی ہے، جو اس بات کا عندیہ دیتی ہے کہ ایپل اپنے کیمرہ ماڈیول میں نیا تجربہ کر رہا ہے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ ایپل اپنے انٹیلی جنس سوٹ بنانے کی تیاری کر رہا ہے، جس کے تحت آئی فون کے جدید ورژن میں مزید فنی تبدیلیاں دیکھنے کو مل سکتی ہیں۔
ذہن نشین رہے کہ یہ تبدیلیاں میک او ایس سیکویا ورژن 15.3، آئی او ایس اور آئی پیڈ او ایس 18.3 کی آئندہ ریلیز کے ساتھ متعارف کرائی جا سکتی ہیں، جو ایپل کے نئے اسمارٹ فونز کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہو گا۔