نئی پابندی عائد ؟ ٹک ٹاک صارفین کیلئے بڑی خبر
Social media platform Tik Tok has decided to impose a new ban on filtering images
لاہور: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے تصاویر کو فلٹر کرنے کے حوالے سے نئی پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر تصاویر اور ویڈیوز اپلوڈ کرنے کے شوقین صارفین مختلف انداز اختیار کرتے ہیں جن میں تصاویر کو فلٹر کرنا بھی شامل ہے۔

اب ٹک ٹاک انتظامیہ نے تصاویر کو فلٹر کرنے کے حوالے سے نئی پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد 18 سال سے کم عمر نوجوان صارفین بیوٹی فلٹرز کو استعمال نہیں کرسکیں گے۔ عمر پر پابندی کا اطلاق ایسے فلٹرز پر نہیں ہوگا جن کو تفریحی مقاصد کے لیے تیار کیا گیا ہوگا۔

کمپنی ٹک ٹاک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آنے والے ہفتوں میں 18 سال سے کم عمر صارفین کو شخصیت بدل دینے والے ایفیکٹس کے استعمال سے روک دیا جائے گا، اس اقدام کا مقصد کم عمر افراد کو ذہنی صحت کے مسائل سے محفوظ رکھنا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق بیوٹی فلٹر تصاویر ریئل ٹائم ویڈیو پر لگایا جاتا ہے تاکہ چہرے کی کشش میں اضافہ کیا جاسکے۔ اس طرح کے فلٹرز کے عام ایفیکٹس میں جلد کی ساخت کو ہموار کرنا اور آنکھوں کو بڑا یا ناک کو تنگ کرنا بھی شامل ہیں۔

ٹک ٹاک نے اس تبدیلی کا اعلان یورپین سیفٹی فارم پر کیا ہے، تاہم ابھی واضح نہیں ہے کہ ایسا دنیا بھر میں کیا جا رہا ہے یا صرف یورپی ممالک میں ہی اس پرعمل درآمد کیا جائے گا۔