یہ کمپیوٹر نہ صرف اپنے پچھلے ماڈل سے نصف سائز میں ہے بلکہ 5 بائے 5 انچ کی کمپیکٹ باڈی میں جدید ترین ایم 4 چپ کے ساتھ زبردست کارکردگی فراہم کرتا ہے۔
ایپل کے ہارڈ ویئر چیف جان ٹیرنس کا کہنا ہے کہ نیا میک منی بے مثال پاور ایفیشنسی اور بہترین کارکردگی کے نئے تھرمل ڈیزائن کی بدولت ایک چھوٹے ڈیزائن میں بہترین نتائج فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس ڈیوائس کی طاقت اور تیز رفتار کارکردگی ایپل سلیکون کی جدت اور ایم 4 چپ کے استعمال کی بدولت ہے۔
ماحولیاتی تبدیلیوں کے پیشِ نظر ایپل نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ نیا میک منی ان کا پہلا مکمل کاربن نیوٹرل کمپیوٹر ہے۔کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کمپیوٹر کی تیاری،شپنگ اور صارف کے استعمال میں کاربن کے اخراج میں 80 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔
ایپل کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف کمپنی کی جانب سے ماحولیاتی ذمہ داری پوری ہوگی بلکہ صارفین کو بھی ماحول دوست پروڈکٹ فراہم کی جائے گی
ذہن نشین رہے کہ میک منی کو سب سے پہلے 2005 میں متعارف کرایا گیا تھا۔تب سے یہ کمپیوٹر اپنے منفرد ڈیزائن اور اعلیٰ کارکردگی کی وجہ سے بےحد مقبول ہے۔ایپل کی یہ پیشکش خاص طور پر ان صارفین کیلئے تھی جو اپنے موجودہ کمپیوٹر کے ساتھ بیرونی ڈسپلے،کی بورڈ اور ماؤس کے استعمال کو ترجیح دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ ایپل کا نیا میک منی نہ صرف سائز میں چھوٹا ہے بلکہ اپنی کارکردگی اور ماحولیاتی فوائد کے باعث صارفین کیلئے ایک بہترین آپشن بن کر سامنے آیا ہے۔