رپورٹس کے مطابق گلیکسی S25 الٹرا میں ڈیزائن اور ڈسپلے میں بڑی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔یہ ممکنہ طور پر 6.9 انچ کے بڑے ڈسپلے،پتلے بیزل اور خوبصورت فریم کے ساتھ آئے گا۔اس میں S24 الٹرا کی نسبت معمولی سا اضافی سائز شامل ہو سکتا ہے،جو اسے زیادہ لمبا،پتلا اور کم چوڑا بنائے گا۔
واضح رہے کہ سام سنگ نے اپنی نوٹ سیریز ختم کر دی تھی،مگر S25 الٹرا کو گلیکسی S25 نوٹ کے نام سے ری برانڈ کر کے نوٹ سیریز کی یاد تازہ کرنے کا ارادہ بھی رکھتا ہے۔
ذہن نشین رہے کہ گلیکسی S25 الٹرا ممکنہ طور پر اسنیپ ڈریگن 8 ایلیٹ چپ سیٹ کے ساتھ لانچ ہوگا،جو کہ موجودہ اسنیپ ڈریگن 8 جن 2 سے زیادہ بہتر اور طاقتور کارکردگی پیش کرے گا۔16GB تک ریم اور 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری کے ساتھ یہ فلیگ شپ ڈیوائس اے آئی اور گیمنگ میں بہترین کارکردگی کیلئے تیار کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ گلیکسی S25 الٹرا کے کیمرہ سسٹم میں بھی بڑی تبدیلیاں متوقع کی جارہی ہیں۔50MP کا نیا الٹرا وائیڈ سنسر 12MP سنسر کی جگہ لے گا اور موجودہ 200MP مین اور 50MP ٹیلی فوٹو کیمروں کو سپورٹ کرے گا،جو فوٹوگرافی کے شوقین افراد کیلئے بہت بڑی خوشخبری ہے۔
تاہم قیمت کے حوالے سے سام سنگ نے ابھی تک حتمی معلومات فراہم نہیں کی ہیں،مگر کہا جارہا ہے کہ S25 الٹرا کی قیمت S24 الٹرا کی ابتدائی قیمت $1,299.99 سے زیادہ ہو سکتی ہے،جو اس کی بہتر مینوفیکچرنگ لاگت اور جدید خصوصیات کی وجہ سے ہے۔
یہ موبائل ممکنہ طور پر ٹائٹینیم شیڈز میں دستیاب ہوگا،علاوہ ازیں سام سنگ اسٹور کے ذریعے آن لائن کچھ ایکسکلوسو کلر آپشنز بھی پیش کیے جا سکتے ہیں۔