یہ تربیتی پروگرام اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے تعاون سے ترتیب دیا گیا ہے جس کا مقصد ملک کے نوجوانوں کو عالمی معیار کی تکنیکی تعلیم فراہم کرنا اور انہیں جدید ٹیکنالوجی کی دنیا میں کامیابی کیلئے تیار کرنا ہے۔
خیال رہے کہ ہواوے کا یہ تربیتی اقدام پاکستان کے تعلیمی نظام میں تکنیکی تربیت کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے،پروگرام کا بنیادی مقصد پاکستانی نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی تکنیکی مہارتوں سے آراستہ کرنا اور انہیں عالمی ٹیکنالوجی کی صنعت میں اپنا مقام بنانے کے قابل بنانا ہے۔
تربیتی پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو معلوماتی ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں جدید مہارتوں کی تربیت دی جائے گی،جس سے نہ صرف ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا بلکہ انہیں بہتر روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔
یاد رہے کہ یہ اقدام پاکستانی حکومت کی کوششوں کا حصہ ہے جس کا مقصد ملک میں تکنیکی تعلیم کو فروغ دینا اور معیشت میں جدت اور ترقی کو یقینی بنانا ہے۔اس پروگرام کا باقاعدہ آغاز وزیر اعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ چین کے دوران ہوا ہے،جہاں انہوں نے ہواوے کمپنی کے ساتھ تعاون پر مبنی ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے،اس یادداشت کے تحت پاکستان کے نوجوانوں کو جدید ترین تکنیکی تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ مستقبل کی تکنیکی چیلنجز سے بہتر طور پر نمٹ سکیں۔
قومی ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (NAVTTC) اس تربیتی پروگرام کے نفاذ میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ NAVTTC کے تحت اس پروگرام کو ملک بھر میں نافذ کیا جائے گا،جس میں نوجوانوں کو جدید انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی تربیت دی جائے گی۔
واضح رہے کہ ہواوے کا یہ تربیتی پروگرام پاکستان کے نوجوانوں کیلئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا،جس سے نہ صرف ان کی تکنیکی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا بلکہ انہیں بین الاقوامی معیار کے مطابق کام کرنے کے مواقع بھی فراہم ہوں گے۔اس اقدام سے ملک کی معیشت کو بھی استحکام حاصل ہوگا،کیونکہ بہتر تربیت یافتہ افرادی قوت ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔