پاکستان میں سب سے بہتر اور بدتر ٹیلی کام نیٹ ورک کس کمپنی کا؟
Image
اسلام آباد: (سنو نیوز) پاکستان میں ٹیلی کام انڈسٹری تیزی سے تبدیل ہورہی ہے اور اس سے صنعت کے کاروباری معاملات کے منافع پر بھی اثر پڑ رہا ہے اور خدمات کو بھی تبدیل کیا جا رہا ہے، اور نیشنل ٹیلی کام اتھارٹی نے اب بہترین اور بدترین ٹیلی کام نیٹ ورکس کے لیے ایک سروے کا اشتراک کیا ہے۔ جس سے معلوم ہوسکے کے پاکستان میں سب سے بہترین اور سب سے بدتر ٹیلی کام نیٹ ورک کس کمپنی کا ہے۔

 دو ماہ طویل سروے 2024 کی پہلی سہ ماہی میں کیا گیا تھا، اور سیلولر موبائل نیٹ ورک کوالٹی آف سروس کے ضوابط کی بنیاد پر سیلولر موبائل آپریٹرزکی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا تھا۔ سروے میں موبائل براڈ بینڈ کے 0.25 ملین ٹیسٹ، 45,000 کالز اور ایس ایم ایس، اور 0.13 ملین اوکلا سپیڈ ٹیسٹ شامل ہیں۔

 

موبائل نیٹ ورکس کو موبائل نیٹ ورک کوریج، موبائل براڈ بینڈ، وائس، اور ایس ایم ایس سروسز میں ریگولیشنز میں متعین حدوں کے ساتھ تعمیل کی سطح کی بنیاد پر درجہ بند کیا گیا تھا۔ پی ٹی اے نے ایس ایم ایس، وائس کوالٹی، موبائل براڈ بینڈ، ڈیٹا، لیٹنسی اور انٹرنیٹ براؤزنگ کی بنیاد پر نیٹ ورکس کی درجہ بندی کی۔

 

پاکستان میں موبائل نیٹ ورکس

 

سروے میں پنجاب، سندھ، کے پی اور بلوچستان کے ایک درجن سے زائد شہروں کو یکم جنوری سے 31 مارچ تک شامل کیا گیا تھا اور سروے کے راستوں پر جہاں بھی نیٹ ورک 3جی پر تبدیل ہوا تھا وہاں3جی سگنل کی طاقت کے نمونے ریکارڈ کیے گئے تھے جب کہ موبائل ہینڈ سیٹ ٹیکنالوجی آٹو ڈیٹیکٹ میں تھا۔ موڈ نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ 20,485 کال کی کوششوں کے دوران 300 سے زیادہ کالیں ناکام ہوئیں۔ دو منٹ مکمل ہونے سے پہلے 143 کالز ڈراپ کر دی گئیں، جبکہ 20,003 کالیں پوری مدت تک منسلک رہیں۔

 

مزید برآں، 20,433ایس ایم ایس بھیجنے کی کوششیں کی گئیں، 20,372 ایس ایم ایس کامیابی سے بھیجے گئے۔

 

سروے کے مطابق موبیلنک، جاز کمپنی نمبر 1 رہی جبکہ زونگ ٹیٹ ورک کمپنی کا سروے کے مطابق دوسرا نمبر ہے۔ پی ٹی اے کی جانب سے منعقد سروے میں یوفون کا تیسرا اور ٹیلی نار کا چوتھا نمبر ہے۔