مشفیق الرحیم نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر تمیم اقبال نے مشفیق الرحیم کی ریٹائرمنٹ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 39 سالہ کرکٹر نے چند روز قبل انہیں اپنے فیصلے سے آگاہ کیا تھا۔
تمیم اقبال کے مطابق انہوں نے مشفیق الرحیم کو مشورہ دیا تھا کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان خود کریں، تاہم کھلاڑی کی درخواست پر اب ان کی جانب سے باضابطہ طور پر اس فیصلے کا اعلان کیا گیا ہے۔
بی سی بی صدر نے مشفیق الرحیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بنگلہ دیش کرکٹ کیلئے قابلِ قدر کردار ادا کیا اور اپنی کارکردگی سے ٹیم کو کئی مواقع پر مضبوطی فراہم کی۔ بورڈ اپنے اس مایہ ناز کھلاڑی کے اعزاز میں خصوصی الوداعی تقریب بھی منعقد کرے گا۔
تمیم اقبال نے امید ظاہر کی کہ ٹیم مشفیق الرحیم کے آخری ٹیسٹ میچ کو یادگار بنائے گی اور انہیں ایک شاندار فتح کے ساتھ الوداع کہنے کی کوشش کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:پی سی بی کا 38 کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان
واضح رہے کہ مشفیق الرحیم اب تک 108 ٹیسٹ میچوں میں بنگلہ دیش کی نمائندگی کرچکے ہیں اور 7 ہزار سے زائد رنز اسکور کیے ہیں۔ وہ بنگلہ دیش کے کامیاب ترین ٹیسٹ بیٹرز میں شمار ہوتے ہیں اور ان کی ریٹائرمنٹ ٹیم کیلئے ایک اہم دور کا اختتام ہوگی۔