پی سی بی کا 38 کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)
کھلاڑیوں کو ٹیسٹ، ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور ڈیویلپمنٹ سمیت مختلف کیٹیگریز میں شامل کیا گیا/ فائل فوٹو
Updated | Published November, 21 2026 |
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 38 قومی کرکٹرز کے لیے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا ہے جو 30 جون 2027 تک برقرار رہے گا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق کھلاڑیوں کو ٹیسٹ، ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور ڈیویلپمنٹ سمیت مختلف کیٹیگریز میں شامل کیا گیا ہے۔

بابر اعظم اور سلمان علی آغا کو ٹیسٹ اور ون ڈے فارمیٹ کے کنٹریکٹس دیے گئے ہیں جبکہ ٹیسٹ کیٹیگری میں اذان اویس، محمد عباس، ساجد خان اور سعود شکیل شامل ہیں۔

ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے معاہدے ابرار احمد، فخر زمان، فہیم اشرف، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی اور عرفات منہاس کو پیش کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رونالڈو کو کیمپ چھوڑنا مہنگا پڑ گیا، پابندی کا سامنا

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیٹیگری میں حسن نواز، معاذ صداقت، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، شاداب خان اور عثمان طارق جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ مستقبل کے کھلاڑیوں کی تیاری کے لیے ڈیویلپمنٹ کیٹیگری میں 19 کرکٹرز کو شامل کیا گیا ہے جن میں عبدالصمد، عبداللہ فضل، احمد دانیال، علی رضا، فرحان یوسف، حنین شاہ، محمد طحہٰ، محمد طیب عارف،محمد غازی غوری، محمد عمران رندھاوا،رضا اللہ، سعد بیگ، سعد مسعود، سمیر منہاس، شاہ زیب خان، شامل حسین، سفیان مقیم اور عبید شاہ شامل ہیں۔

پی سی بی کے اس فیصلے کے تحت مجموعی طور پر 38 کھلاڑیوں کو مختلف فارمیٹس اور ڈیویلپمنٹ کیٹیگری میں معاہدوں کی پیشکش کی گئی ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.15 ▼ 0.39
🇪🇺 Euro EUR → PKR 302.90 ▼ 0.59
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 361.61 ▼ 0.64
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.66 ▼ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.19 ▼ 0.10
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.35 ▼ 0.12
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 373,800 ▼ 13,973
Gold 22K Per Tola 342,650 ▼ 12,808
Gold 21K Per Tola 327,075 ▼ 12,226
Gold 18K Per Tola 280,350 ▼ 10,479
Silver Per Tola 4,411 ▼ 304
Platinum Per oz (USD) 1,337 ▼ 41.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 328.00 —
Diesel HSD Per Litre 251.37 —
High Octane Per Litre 415.00 —
Kerosene Per Litre 308.52 —
LPG Per Kg 294.07 —
ضرور پڑھیں