رونالڈو کو کیمپ چھوڑنا مہنگا پڑ گیا، پابندی کا سامنا

Cristiano Ronaldo Ban
فائل فوٹو
Updated | Published October, 10 2026 |
لزبن:(ویب ڈیسک) پرتگال کے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے خلاف قومی ٹیم کا کیمپ چھوڑنے پر تادیبی کاروائی شروع کر دی گئی ہے، پرتگالی فٹبال فیڈریشن کے ضوابط کے تحت ان پر ایک سے 6 ماہ تک پابندی عائد کیے جانے کا امکان ہے۔
 
 
رپورٹس کے مطابق رونالڈو اور کوچ جارج جیسز کے درمیان کھیلنے کے وقت سے متعلق اختلافات پیدا ہوئے، جس کے بعد سٹار فٹبالر ناراض ہو کر ٹیم کا کیمپ چھوڑ گئے، اس واقعے پر فیڈریشن نے کاروائی شروع کر دی ہے جبکہ پابندی کی حتمی مدت کا فیصلہ ڈسپلنری کونسل کرے گی۔
 
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اگر پابندی ایک ماہ سے زیادہ ہوئی تو رونالڈو اگلے ماہ  ڈنمارک اور ویلز کے خلاف نیشنز لیگ کے میچز نہیں کھیل سکیں گے، تاہم ای ایس پی این کے مطابق مختصر مدت کی پابندی کا امکان زیادہ ہے۔
 
رونالڈو نے اپنے بیان میں قومی ٹیم کے ساتھی کھلاڑیوں اور پرتگالی عوام سے معذرت کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ کیمپ چھوڑنا ان کی غلطی تھی۔
 
ان کا کہنا تھا کہ کوچ کی جانب سے کیے گئے وعدے سے انحراف پر انہیں مایوسی ہوئی تاہم وہ تسلیم کرتے ہیں کہ ان کے عمل کے نتائج سامنے آنے چاہیے اور قوانین کا اطلاق سب پر یکساں ہونا چاہیے۔
دوسری جانب کوچ جارج جیسز نے کہا کہ انہوں نے رونالڈو کا بیان پڑھ لیا ہے اور اب ان کی توجہ ٹیم کے معاملات پر مرکوز ہے۔
 
واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو پرتگال کی قومی ٹیم کی جانب سے اب تک 234 میچز میں 146 گول کر چکے ہیں اور وہ ملک کی جانب سے سب سے  زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں۔
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.90 ▼ 0.13
🇪🇺 Euro EUR → PKR 310.24 ▼ 0.41
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.61 ▲ 0.15
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.75 ▼ 0.05
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.39 ▼ 0.03
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.38 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 426,814 ▼ 6,070
Gold 22K Per Tola 391,246 ▼ 5,564
Gold 21K Per Tola 373,462 ▼ 5,311
Gold 18K Per Tola 320,111 ▼ 4,552
Silver Per Tola 6,209 ▼ 171
Platinum Per oz (USD) 1,635 ▼ 78.4%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 398.30 ▼ 0.66
Diesel HSD Per Litre 266.41 ▼ 5.88
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 330.14 ▲ 0.60
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں