سہ ملکی سیریز: پاکستان کا انگلینڈ کو 303 رنز کا ہدف

سہ ملکی ون ڈے سیریز
انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا/ فائل فوٹو
Updated 17 گھنٹے قبل | Published October, 20 2026 |
راولپنڈی (ویب ڈیسک) سہ ملکی سیریز کے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 303 رنز کا ہدف دے دیا۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

کھیل کے آغاز میں ہی پاکستان کے ابتدائی بیٹرز ناکام ہوگئے، کھیل کی پہلی ہی گیند پر فخر زمان گس اٹکنسن کی گیند پر روٹ کو کیچ تھما بیٹھے جب کہ صائم ایوب 8 رنز بنا کر 31 کے مجموعی اسکور پر سونی بیکر کا نشانہ بنے۔

پاکستان ٹیم کو تیسرا نقصان بابراعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا جب ٹیم کا مجموعی اسکور 59 تھا ایسے میں بابراعظم 34 رنز بنا کر ول جیک کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کے نانا انتقال کرگئے

اس موقع پر حسن نواز اور عرفات منہاس نے ذمہ دارنہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ حسن نواز نے 74 گیندوں پر 79 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ عرفات منہاس نے 58 گیندوں پر 59 رنز بنائے۔ان کے علاوہ فہیم اشرف نے 39، سعد بیگ نے 35 اور سلمان آغا نے 16 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے سونی بیکر نے 3 اورگس اٹکنسن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

قومی ٹیم میں آج فخر زمان، صائم ایوب، بابراعظم، سعد بیگ، حسن نواز، سلمان علی آغا، عرفات منہاس، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔

یاد رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 37 رنز سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا تھا۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.59 ▼ 0.65
🇪🇺 Euro EUR → PKR 310.22 ▼ 0.18
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 368.11 ▼ 0.87
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.49 ▼ 0.38
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.31 ▼ 0.18
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.34 ▼ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 432,299 ▼ 20
Gold 22K Per Tola 396,274 ▼ 18
Gold 21K Per Tola 378,261 ▼ 17
Gold 18K Per Tola 324,224 ▼ 15
Silver Per Tola 5,911 ▼ 3
Platinum Per oz (USD) 1,639 ▲ 1.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 393.86 —
Diesel HSD Per Litre 199.98 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 —
LPG Per Kg 241.43 —
ضرور پڑھیں