ٹرائی سیریز، پاکستان نے پہلے ون ڈے میں سری لنکا کو شکست دے دی

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published October, 18 2026 |
راولپنڈی(ویب ڈیسک)پاکستان نے تین ملکی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کو 37 رنز سے شکست دے کر سیریز کا فاتحانہ آغاز کردیا۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں 306 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 268 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

سری لنکا کی جانب سے رتھنائیکے نے 79 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی جبکہ لیاناگے 60 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کوشال مینڈس نے 44 اور داسن شناکا نے 28 رنز بنائے، تاہم ان کی کوششیں ٹیم کو فتح دلانے میں ناکام رہیں۔

اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ قومی ٹیم نے سلمان علی آغا کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ ہدف کے لیے 305 رنز بنائے۔ سلمان علی آغا نے 107 رنز اسکور کیے جبکہ بابر اعظم نے 45، سعد بیگ نے 39 اور حسن نواز نے 37 رنز کی اننگز کھیلی۔ صائم ایوب 7، فخر زمان 16 اور عرفات منہاس 18 رنز بنا سکے۔

سری لنکا کی جانب سے ایشان ملنگا نے 4 جبکہ اسیتھا فرنینڈو نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ میچ کے دوران سری لنکن ٹیم پر سلو اوور ریٹ کی پابندی بھی عائد ہوئی، جس کے باعث آخری دو اوورز میں صرف چار کھلاڑی باؤنڈری پر موجود رہ سکے۔

پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس کے بعد کہا تھا کہ اگر پاکستان ٹاس جیتتا تب بھی پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتا۔ انہوں نے سعد بیگ کے ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو کی تصدیق بھی کی۔ دوسری جانب سری لنکن کپتان کوشال مینڈس نے کہا کہ ٹیم تین فاسٹ بولرز اور ایک اسپنر کے ساتھ میدان میں اتری ہے۔

واضح رہے کہ تین ملکی ون ڈے سیریز میں پاکستان اور سری لنکا کے علاوہ انگلینڈ کی ٹیم بھی شریک ہے۔ پاکستان کے شاداب خان اور سفیان مقیم بیماری کے باعث پہلے میچ میں شرکت نہیں کرسکے، جبکہ آئندہ میچز میں ان کی دستیابی کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.24 ▲ 0.41
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.54 ▲ 0.46
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 368.63 ▼ 0.30
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.87 ▲ 0.10
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.49 ▲ 0.11
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.43 ▲ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 431,147 ▲ 2,927
Gold 22K Per Tola 395,218 ▲ 2,683
Gold 21K Per Tola 377,254 ▲ 2,561
Gold 18K Per Tola 323,360 ▲ 2,195
Silver Per Tola 5,933 ▲ 137
Platinum Per oz (USD) 1,622 ▲ 17.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 390.23 —
Diesel HSD Per Litre 266.41 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 330.41 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں