بیوی نے جگر کا حصہ دے کر معروف کرکٹر کی جان بچا لی

Simi Singh Liver Transplant
فائل فوٹو
Updated | Published October, 7 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) آئرلینڈ کے سابق کرکٹر سمی سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اہلیہ اگم دیپ نے اپنے جگر کا حصہ عطیہ کرکے انہیں موت کے منہ سے نکالا، جبکہ بروقت علاج نہ ہونے کی صورت میں ان کی زندگی خطرے میں پڑ سکتی تھی۔

سمی سنگھ کے مطابق ایک میچ کے بعد وہ شدید تھکن کے ساتھ گھر واپس آئے، اگلے روز انہیں اچانک تیز بخار ہوگیا جو کئی روز تک ختم نہ ہوا۔ آئرلینڈ میں ڈاکٹرز بیماری کی اصل وجہ معلوم نہ کرسکے اور انہیں اینٹی بائیوٹکس دی جاتی رہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بعد ازاں بھارت میں علاج کروانے کا فیصلہ کیا، جہاں ڈاکٹروں نے انکشاف کیا کہ مختلف ادویات کے باعث ان کا جگر تیزی سے کام کرنا چھوڑ رہا تھا۔

سمی سنگھ کے مطابق گڑگاؤں کے ایک اسپتال میں ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہوگئی اور وہ کوما میں چلے گئے۔ انہیں فوری طور پر جگر کے ڈونر کی ضرورت تھی، ایسے میں ان کی اہلیہ اگم دیپ نے آگے بڑھ کر اپنا جگر عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

سابق کرکٹر نے بتایا کہ انہیں بعد میں معلوم ہوا کہ وہ سرجری کے لیے دستیاب وقت ختم ہونے سے صرف تقریباً آدھے گھنٹے کے فاصلے پر تھے۔ زہریلے مادے جسم میں پھیل رہے تھے اور اگلا خطرہ دماغ میں خون بہنے کا تھا۔

سمی سنگھ کے مطابق ان کی اور اہلیہ دونوں کی سرجری ہوئی، چند روز بعد جب وہ باتھ روم گئے اور آئینے میں خود کو دیکھا تو اپنی حالت پہچان نہیں سکے۔

انہوں نے بتایا کہ اب انہیں روزانہ ادویات استعمال کرنا پڑتی ہیں اور یہ سلسلہ ساری زندگی جاری رہے گا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.95 ▲ 0.01
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.86 ▲ 1.06
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.65 ▲ 1.43
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.92 —
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.40 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.31 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 430,358 ▲ 647
Gold 22K Per Tola 394,495 ▲ 593
Gold 21K Per Tola 376,563 ▲ 566
Gold 18K Per Tola 322,769 ▲ 485
Silver Per Tola 6,311 ▲ 45
Platinum Per oz (USD) 1,709 ▲ 8.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 393.64 —
Diesel HSD Per Litre 272.29 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 329.54 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں