پاکستان ٹیم کی ٹیسٹ رینکنگ میں مزید ایک درجہ تنزلی
فائل فوٹو
Updated | Published September, 14 2026 |
لاہور(ویب ڈیسک)پاکستانی ٹیم کی ٹیسٹ رینکنگ مزید ایک درجہ گر گئی، انگلینڈ سے شکست کے بعد ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں گرین کیپس ٹیم آخری نمبر پر پہنچ گئی
ڈبلیو ٹی سی میں آسٹریلیا کا پہلا اور جنوبی افریقا کا دوسرا نمبر ہے۔ ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں نیوزی لینڈ تیسرے، بھارت چوتھے اور انگلینڈ پانچویں نمبر پر ہے۔
A look at the #WTC27 standings following Pakistan’s latest sanction.
Read more 👉 https://t.co/8Phz2w2Nmh pic.twitter.com/4HmvFLDEji
— ICC (@ICC) September 14, 2026
بنگلادیش کی ٹیم چھٹے، سری لنکا کی 7 ویں اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم ایک درجے ترقی کے بعد 8 ویں نمبر پر آ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ سے کلین سوئپ کے بعد پاکستانی ٹیم کو ایک اور بڑا جھٹکا
واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو تیسرے ٹیسٹ میں 8 وکٹوں سے شکست دی تھی، 130 رنز کا ہدف انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا تھا۔ انگلینڈ نے پاکستان کو پہلی بار ہوم سیریز میں وائٹ واش کیا ہے۔