پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کنگ چارلس سے ملاقات، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی

شاہ چارلس نے پاکستان میں امن و امان بحال رکھنے کی کوششوں پربھی گفتگو کی/فائل فوٹو
شاہ چارلس نے پاکستان میں امن و امان بحال رکھنے کی کوششوں پربھی گفتگو کی/فائل فوٹو
Updated | Published September, 2 2026 |
لندن (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم اور برطانیہ کے بادشاہ کنگ چارلس کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جو شاہی خاندان کی تاریخی رہائش گاہ کلیرنس ہاؤس میں ہوئی

ملاقات کے دوران کنگ چارلس نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز سے گفتگو کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

تقریب کے دوران کنگ چارلس نے محسن نقوی سے پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کے ساتھ ساتھ انسداد دہشت گردی اور ملک میں امن و امان برقرار رکھنے کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر نے کنگ چارلس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کے لیے پاکستان اور محسن نقوی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ کنگ چارلس سے ملاقات انتہائی مفید رہی۔ ان کے مطابق برطانوی بادشاہ نے پاکستانی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران کرکٹ سمیت مختلف امور پر مثبت گفتگو ہوئی اور کنگ چارلس نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

کنگ چارلس سے ملاقات کے بعد وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی برطانیہ کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہوگئے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی برطانوی شاہی خاندان سے یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں اور باہمی تعلقات کے حوالے سے بھی اہم پیش رفت قرار دی جارہی ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.36 ▲ 0.07
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.53 ▼ 0.53
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.84 ▼ 0.77
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.59 ▲ 0.15
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.27 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 465,471 ▲ 1,880
Gold 22K Per Tola 426,682 ▲ 1,724
Gold 21K Per Tola 407,287 ▲ 1,645
Gold 18K Per Tola 349,103 ▲ 1,410
Silver Per Tola 6,943 ▲ 38
Platinum Per oz (USD) 1,842 ▲ 13.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.79
Diesel HSD Per Litre 252.03
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 286.44
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں