انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 103 رنز سے شکست دیدی

انگلینڈ کے اولی رابنسن، جوش ٹنگ اور جوفرا آرچر نے 3-3 کھلاڑی آؤٹ کئے/فائل فوٹو
انگلینڈ کے اولی رابنسن، جوش ٹنگ اور جوفرا آرچر نے 3-3 کھلاڑی آؤٹ کئے/فائل فوٹو
Updated | Published August, 21 2026 |
(ویب ڈیسک) انگلینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم 135 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، پاکستان کی دوسری اننگز میں نویں وکٹ 131 رنز پر گرگئی، محمد رضوان 41 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ، عبداللہ شفیق نے 15 اور سعود شکیل نے 14رنز بنائے

انگلینڈ کے اولی رابنسن، جوش ٹنگ اور جوفرا آرچر نے 3-3 کھلاڑی آؤٹ کئے، 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔

لیڈز ٹیسٹ کے تیسرے دن انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 409 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی، ہیری بروک 91 ،جارڈن کوکس 73 ، جوروٹ 66 اور لارسن 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے علی عثمان نے 95 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں، اس کے علاوہ خرم شہزاد نے 133 رن کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔

آج 195 رنز کی برتری کے ساتھ انگلینڈ نے تیسرے دن کھیل کا آغاز کیا تھا، انگلش ٹیم نے مجموعی طور پر پہلی اننگز میں 89.5 اوورز بیٹنگ کی۔

اس سے قبل انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز دن کے اختتام پر 82 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 366 رنز بنائے تھے اور پاکستان کی پہلی اننگز کے 171 رنز کے جواب میں 195 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی۔

پہلی اننگز میں پاکستان ٹیم 171 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی تھی، عبداللّٰہ شفیق 61، امام الحق 42 اور کپتان سلمان علی آغا 21 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے جبکہ خرم شہزاد نے 14 محمد رضوان نے 12 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

بعد ازاں پاکستان کی جانب سے علی عثمان نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، وہ انگلینڈ میں 5 وکٹیں لینے والے پہلے بائیں ہاتھ کے اسپنر بنے، ان کے علاوہ محمد عباس، خرم شہزاد اور محمد علی نے ایک ایک وکٹ لی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.58
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.25 ▲ 0.13
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 378.86 ▲ 0.51
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.57
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.30 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 469,916 ▲ 17,943
Gold 22K Per Tola 430,756 ▲ 16,448
Gold 21K Per Tola 411,177 ▲ 15,701
Gold 18K Per Tola 352,437 ▲ 13,458
Silver Per Tola 6,983 ▲ 426
Platinum Per oz (USD) 1,822 ▲ 103.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 341.59 ▲ 4.08
Diesel HSD Per Litre 269.69 ▲ 7.88
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50 ▲ 2.65
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں