ہاکی ورلڈ کپ، پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست، گرین شرٹس ٹورنامنٹ سے باہر
فائل فوٹو
Updated | Published August, 19 2026 |
(ویب ڈیسک) ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے اہم مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو 5-3سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں جگہ بنا لی، جبکہ پاکستان کی عالمی کپ مہم اختتام پذیر ہوگئی
نیدر لینڈز اور بیلجئیم میں کھیلے جانیوالے والے ہاکی ورلڈکپ 2026 میں پاکستان ٹیم کو تین میچوں میں دوسری شکست کے بعد اگلے مرحلے میں جگہ نہ مل سکی۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان سنسنی خیز مقابلے میں گرین شرٹس نے بھرپور مزاحمت کی، تاہم بھارتی ٹیم نے اہم لمحات میں بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کی۔
یہ بھی پڑھیں: لیڈز ٹیسٹ: بارش نے کھیل روک دیا، پاکستان کے 23 رنز پر 2 کھلاڑی آؤٹ
پاکستان کی جانب سے شاہد حنان نے دو جبکہ سفیان خان نے ایک گول کیا۔ بھارتی ٹیم نے مجموعی طور پر پانچ گول اسکور کیے اور 5-3 کی کامیابی کے ساتھ اگلے مرحلے میں جگہ بنالی۔
پاکستان نے گروپ ڈی میں اپنے پہلے میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں 1-4 سے شکست کھائی تھی، جبکہ ویلز کے خلاف میچ برابر رہا تھا۔ بھارت کے خلاف شکست کے بعد پاکستان گروپ مرحلے میں ایک بھی میچ جیتنے میں ناکام رہا اور ایونٹ سے باہر ہوگیا۔