انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ، بابر اعظم انجری کے باعث باہر
قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کریں گے، ان کی غیر موجودگی میں سلمان علی آغا قومی ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شان مسعود بھی میچ کے لیے بالکل فٹ ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان کے ٹیسٹ کپتان بابر اعظم کینٹ کاؤنٹی کرکٹ کلب میں جاری تین روزہ پریکٹس میچ کے دوسرے روز بیٹنگ کرتے ہوئے دائیں ہاتھ پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھے۔
یہ واقعہ 39ویں اوور کی آخری گیند پر پیش آیا، جب فاسٹ بولر مینی لَمزڈن کی تیز گیند بابر اعظم کی انگلی پر لگی اور بابر اعظم فوراً تکلیف میں دکھائی دیے، بیٹ چھوڑ دیا اور میڈیکل اسٹاف نے انہیں طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد وہ میدان سے باہر چلے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب نے بسنت کی تاریخوں کا اعلان کر دیا
ایک ماہ کے دوران بابر اعظم کے ہاتھ پر گیند لگنے کا یہ دوسرا واقعہ تھا۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی ٹیسٹ سیریز کے دوران بھی انہیں ہاتھ پر گیند لگی تھی۔
بعد ازاں پاکستان کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ احتیاطی تدابیر کے طور پر میڈیکل ٹیم نے بابر اعظم کو پریکٹس میچ کا باقی حصہ نہ کھیلنے کا مشورہ دیا۔ اگرچہ بابر اعظم کو ہیڈنگلے میں قومی ٹیم کے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ ٹریننگ کرتے ہوئے دیکھا گیا تاہم انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ان کی شرکت تاحال حتمی نہیں ہوئی۔
یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا آغاز کل 19 اگست سے ہوگا، سیریز کا پہلا ٹاکرا لیڈز کے ہیڈنگلے کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔ پریکٹس میچ کے سنچری میکر سعود شکیل کی فائنل الیون میں واپسی ہوگی جب کہ قومی ٹیم 4 فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔