گدھوں کی ریس میں "کوئل" نے میدان مار لیا
ریس "کوئل" نامی گدھے نے جیت لی جبکہ چیما والا دوسرے اور لال بادشاہ تیسرے نمبر پر رہے /فائل فوٹو
Updated | Published August, 16 2026 |
کراچی (ویب ڈیسک) یومِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں نیٹیو جیٹی پر منعقدہ روایتی گدھا گاڑی ریس کا انعقاد کیا گیا جو "کوئل" نامی گدھے نے جیت لی جبکہ چیما والا دوسرے اور لال بادشاہ تیسرے نمبر پر رہے
ریس تقریب میں کمشنر کراچی حسن نقوی، ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان اور ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔
ترجمان کمشنر کراچی کے مطابق ریس کا آغاز نیٹیو جیٹی پل سے ہوا اور اختتام کمشنر آفس پر ہوا جبکہ مقابلے میں شہر بھر سے 40 گدھا گاڑیوں کے مالکان نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کا کیک یا کوئی فن پارہ؟سب حیران رہ گئے
ریس کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے کہا کہ انہوں نے پہلی بار گدھا گاڑی ریس دیکھی ہے، اپنی ثقافت کو بچانا چاہیے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے کہا کہ میں شروع سے کراچی میں گدھا گاڑی ریس دیکھتے ہوئے آرہا ہوں،گدھا گاڑی ریس کراچی کا کلچر ہے، لیاری کراچی کی جان ہے، ایسے بڑے ایونٹس کےلئے اسپانسرز کی ضرورت ہے۔