کراچی کی حالت دیکھ کر شاہد آفریدی پھٹ پڑے

شاہد آفریدی کا کراچی کی ابتر صورتحال پر مایوسی کا اظہار
شاہد آفری نے کاروبار کرنے اور لاکھوں کو روزگار دینے والے شہر کراچی کی حالت دیکھ کر شرمندگی کا اظہار کیا ہے /فائل فوٹو
Updated 15 گھنٹے قبل | Published August, 11 2026 |
کراچی:(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کراچی کی ابتر صورتحال پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اربوں روپے کا کاروبار کرنے اور لاکھوں کو روزگار دینے والے شہر کی حالت دیکھ کر بہت شرمندگی ہوتی ہے۔

 کراچی کی حالت دیکھ کر شرمندگی ہوتی ہے، شاہد آفریدی

کراچی:(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کراچی کی ابتر صورتحال پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اربوں روپے کا کاروبار کرنے اور لاکھوں کو روزگار دینے والے شہر کی حالت دیکھ کر بہت شرمندگی ہوتی ہے۔

فواد عالم کی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کراچی چھوڑ کر اسلام اباد منتقل ہونے کو مشکل فیصلہ قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ کراچی بہت اچھے لوگوں کا شہر ہے اور انہوں نے یہاں زندگی کا بہت اچھا وقت گزارا۔

سابق کپتان نے کہا کہ اسلام اباد انفرااسٹرکچر اور موسم کے لحاظ سے بہت اچھا شہر ہے تاہم وہ کراچی کو یاد نہیں کرتے لیکن وہاں کے لوگوں کی بہت یاد آتی ہے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کراچی کی موجودہ حالت دیکھ کر افسوس ہوتا ہے، جب کوئی شہر کو "پیرس" یا کچھ اور کہتا ہے تو یہ سن کر ہنسی آتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں کچی رسیدوں کے اجراء پر پابندی عائد

انہوں نے کہا کہ شاہراہِ بھٹو اچھی بنائی گئی ہے لیکن شہر کو بہت سے مزید کاموں کی ضرورت ہے۔ صرف ایک منصوبہ بنا کر حکومت خود کو اور عوام کو مطمئن نہیں کرسکتی۔

سیاست میں آنے سے متعلق سوال پر شاہد آفریدی نے بتایا کہ ایک وقت تھا جب انکا سیاست میں آنے کا ارادہ تھا تاہم 2019 میں انہوں نے اپنا ذہن بدل لیا، انکے مطابق سیاست کرنا ان کا کام نہیں ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.68 ▲ 0.88
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.48 ▲ 0.59
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.06 ▲ 1.66
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.15 ▲ 0.23
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.60 ▲ 0.23
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.15 ▲ 0.13
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 452,107 ▼ 43
Gold 22K Per Tola 414,432 ▼ 40
Gold 21K Per Tola 395,594 ▼ 38
Gold 18K Per Tola 339,080 ▼ 32
Silver Per Tola 6,610 ▼ 6
Platinum Per oz (USD) 1,747 ▼ 8.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 327.62
Diesel HSD Per Litre 247.42
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.95
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں