بابر اعظم نے عمران خان کا تاریخی ریکارڈ برابر کر دیا

Babar Azam Record
فائل فوٹو
Updated | Published August, 6 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے ٹیسٹ کپتان بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کیخلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف اپنی ٹیم کو سیریز برابر کرانے میں اہم کردار ادا کیا بلکہ سابق کپتان عمران خان کا ایک تاریخی ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔

بابر کی مسلسل عمدہ کارکردگی نے انہیں ایک بار پھر عالمی کرکٹ میں پاکستان کے نمایاں بلے بازوں کی صف میں لا کھڑا کیا ہے۔

پاکستان نے سیریز کے دوسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ اس کامیابی میں بابر اعظم کی بیٹنگ کلیدی حیثیت رکھتی تھی، جنہوں نے پوری سیریز کے دوران ذمہ دارانہ اور پراعتماد کھیل پیش کیا۔

بابر اعظم نے چار اننگز میں مجموعی طور پر 193 رنز اسکور کیے اور 96.50 کی شاندار اوسط کے ساتھ سیریز کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر رہے۔ پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں اگرچہ وہ صرف 23 رنز بنا سکے، تاہم دوسری اننگز میں نصف سنچری اسکور کر کے ٹیم کو سنبھالا دیا۔

دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بابر اعظم نے 88 رنز کی انتہائی اہم اننگز کھیل کر پاکستان کو 43 رنز کی برتری دلانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔ آخری اننگز میں بھی انہوں نے صرف 30 گیندوں پر ناقابل شکست 24 رنز بنائے، جس میں 2 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے، پاکستان نے 75 رنز کا ہدف آسانی سے حاصل کر لیا۔

سیریز میں غیر معمولی کارکردگی پر بابر اعظم کو ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر جسٹن گریوز کے ساتھ مشترکہ طور پر پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔ جسٹن گریوز نے چار اننگز میں 111 رنز بنانے کے ساتھ 7 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

یہ اعزاز بابر اعظم کے ٹیسٹ کیریئر کا پہلا پلیئر آف دی سیریز ایوارڈ ہے، جبکہ مجموعی طور پر بین الاقوامی کرکٹ میں یہ ان کا 10واں پلیئر آف دی سیریز ایوارڈ ہے۔ اس سے قبل وہ 5 مرتبہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور 4 مرتبہ ون ڈے انٹرنیشنل میں یہ اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں۔

اس کامیابی کے ساتھ بابر اعظم نے پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ 10 پلیئر آف دی سیریز ایوارڈز جیتنے کا عمران خان کا تاریخی ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:غیر منظور شدہ لیگ میں شرکت پر سابق کرکٹرز کے خلاف بڑے ایکشن کا اعلان

 

 

 

اس فہرست میں وسیم اکرم بھی 10 ایوارڈز کے ساتھ مشترکہ طور پر شامل ہیں، جبکہ وقار یونس 9 ایوارڈز کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.80 ▼ 0.03
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.86 ▲ 0.45
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.04 ▲ 0.32
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.03 ▼ 0.17
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.63 ▼ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.15 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 423,533 ▲ 364
Gold 22K Per Tola 388,238 ▲ 334
Gold 21K Per Tola 370,591 ▲ 318
Gold 18K Per Tola 317,650 ▲ 273
Silver Per Tola 6,090 ▲ 45
Platinum Per oz (USD) 1,638 ▼ 21.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 328.56
Diesel HSD Per Litre 252.73
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 297.30
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں