ورلڈ کپ فائنل کی گھاس بھی فروخت کا فیصلہ، قیمت کیا ہوگی؟

FIFA World Cup 2026
فائل فوٹو
Updated 10 گھنٹے قبل | Published July, 12 2026 |
لاہور:(ویب ڈیسک) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل سے متعلق ایک منفرد اعلان کرتے ہوئے شائقین کو حیران کر دیا ہے۔

تنظیم نے فیصلہ کیا ہے کہ فائنل میچ میں استعمال ہونے والی اصل پچ کی گھاس کے مخصوص ٹکڑوں کو یادگاری اشیا (میمورابیلیا) کے طور پر فروخت کیا جائے گا، جس سے لاکھوں فٹبال شائقین کو تاریخی لمحے کا ایک حصہ اپنے پاس محفوظ رکھنے کا موقع ملے گا۔

فیفا کے مطابق ورلڈ کپ فائنل کے اختتام کے بعد پچ کی اصل قدرتی گھاس کو احتیاط سے محفوظ کر کے خصوصی ایکرائلک کیسز میں پیک کیا جائے گا۔ ہر ٹکڑے کے ساتھ اس کی اصلیت کی تصدیق کرنے والا سرٹیفکیٹ بھی فراہم کیا جائے گا تاکہ خریدار کو یادگاری شے کی مستند حیثیت کا یقین ہو۔

تنظیم نے ان یادگاری ٹکڑوں کی قیمتیں مختلف کیٹیگریز میں مقرر کی ہیں، شائقین 450، 900، 1200 اور 3000 امریکی ڈالر تک کی قیمت میں اپنی پسند کا پیکیج خرید سکیں گے۔

فیفا کا کہنا ہے کہ ہر قیمت کی کیٹیگری میں زیادہ سے زیادہ 2026 ٹکڑے فروخت کیے جائیں گے، جو 2026 ورلڈ کپ کی مناسبت سے علامتی تعداد رکھی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس منفرد منصوبے سے فیفا کو ایک کروڑ 10 لاکھ ڈالر سے زائد آمدن ہونے کی توقع ہے، کھیلوں کی دنیا میں یہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد تجارتی اقدام تصور کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد نہ صرف شائقین کو خصوصی یادگار فراہم کرنا ہے بلکہ ورلڈ کپ برانڈ کی تجارتی اہمیت کو بھی مزید بڑھانا ہے۔

فیفا کے مطابق مہنگے ترین پیکیج میں صرف گھاس کا ٹکڑا ہی نہیں بلکہ سونے کی نقاشی سے مزین یادگاری ٹکٹ، ورلڈ کپ کی منی گیند اور کرسٹل سے تیار کردہ ورلڈ کپ ٹرافی کی خوبصورت نقل بھی شامل ہوگی، جس سے یہ پیکیج کلیکٹرز کیلئے مزید پرکشش بن جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ورلڈ کپ ہیرو مچل ڈیوک نے انٹرنیشنل فٹبال کو الوداع کہہ دیا

واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2026 کا فائنل امریکا کے نیو جرسی-نیو یارک اسٹیڈیم (سابقہ میٹ لائف اسٹیڈیم) میں کھیلا جائے گا۔ اس اسٹیڈیم کی پچ ماضی میں بھی بحث کا موضوع رہی ہے، کیونکہ یہاں عام طور پر امریکی فٹبال کے مقابلوں کیلئے مصنوعی گھاس استعمال کی جاتی ہے، تاہم فیفا نے ورلڈ کپ کیلئے قدرتی گھاس بچھانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عالمی معیار کے مطابق مقابلے منعقد کیے جا سکیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.29 ▼ 1.66
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.06 ▼ 1.00
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.61 ▼ 1.93
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.44 ▼ 0.43
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.45
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.22 ▼ 0.25
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 463,590 ▲ 9
Gold 22K Per Tola 424,958 ▲ 8
Gold 21K Per Tola 405,642 ▲ 8
Gold 18K Per Tola 347,693 ▲ 7
Silver Per Tola 6,906 ▼ 0
Platinum Per oz (USD) 1,828 ▲ 10.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.79 ▲ 0.77
Diesel HSD Per Litre 252.03
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 286.44
LPG Per Kg 258.65 ▲ 4.33
ضرور پڑھیں