فیفا ورلڈ کپ: ارجنٹائن نے مصر کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

فیفا ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 16 میں دفاعی چیمپئن ارجنٹائن نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد مصر کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر کوارٹر فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
فوٹو بشکریہ عالمی میڈیا
Updated 23 گھنٹے قبل | Published July, 7 2026 | Muhammad Bilal
اٹلانٹا: (ویب ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 16 میں دفاعی چیمپئن ارجنٹائن نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد مصر کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر کوارٹر فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

اٹلانٹا میں کھیلے گئے میچ میں مصر نے دفاعی چیمپئن کو ابتدا ہی میں دباؤ میں ڈال دیا، مصری ٹیم کی جانب سے یاسر ابراہیم نے پہلے ہاف میں شاندار ہیڈر کے ذریعے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی۔

ارجنٹائن کو فوری طور پر میچ میں واپسی کا موقع بھی ملا، تاہم مصر کے گول کیپر مصطفیٰ شوبیر نے لیونل میسی کی پینلٹی روک کر شائقین کو حیران کر دیا۔

دوسرے ہاف میں مصر نے ایک بار پھر تیز جوابی حملہ کیا اور مصطفیٰ زیکو نے گول کر کے برتری 0-2 کر دی، اس موقع پر ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ مصر بڑا اپ سیٹ کرنے کے قریب ہے، مگر ارجنٹائن نے آخری لمحات میں شاندار کم بیک کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سمپسنز کی فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل کی پیشگوئی وائرل

ارجنٹائن کی جانب سے کرسٹیان رومیرو نے پہلا گول کر کے خسارہ کم کیا، جس کے بعد لیونل میسی نے خوبصورت گول کے ذریعے مقابلہ برابر کر دیا، میچ کے اضافی وقت میں اینزو فرنینڈس نے فیصلہ کن گول داغ کر ارجنٹائن کو 2-3 کی یادگار فتح دلا دی۔

اس کامیابی کے ساتھ دفاعی چیمپئن ارجنٹائن نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی جبکہ مصر کی ٹیم شاندار مزاحمت کے باوجود ایونٹ سے باہر ہو گئی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں