فیفا نے نیپال فٹبال ایسوسی ایشن کی رکنیت معطل کر دی

FIFA Nepal Suspension
فائل فوٹو
Updated | Published June, 25 2026 |
لاہور:(ویب ڈیسک) عالمی فٹبال کے ادارے فیفا نے نیپال فٹبال ایسوسی ایشن کی رکنیت فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کر دیا، جس کے بعد نیپال کی قومی اور کلب ٹیموں کو کسی بھی بین الاقوامی فٹبال ایونٹ میں شرکت سے روک دیا گیا ہے۔

فیفا کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ آرٹیکل 16 کے تحت کیا گیا ہے، اگلے نوٹس تک نافذ العمل رہے گا۔ معطلی کے بعد نیپال فٹبال ایسوسی ایشن اپنے تمام رکنیت سے متعلق حقوق سے محروم ہو گئی ہے۔

فیفا کے مطابق اس فیصلے کے نتیجے میں نیپال کے کسی بھی کھلاڑی، کوچ یا عہدیدار کو نہ صرف فیفا بلکہ ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کے پروگرامز، تربیتی کیمپس اور مقابلوں میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس اقدام کو عالمی فٹبال قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں سے جوڑا جا رہا ہے، تاہم فیفا نے فوری طور پر تفصیلی وجوہات جاری نہیں کیں۔

اس فیصلے کے بعد نیپال فٹبال میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے اور کھیلوں کے حلقوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس معطلی کے اثرات نیپال کے فٹبال ڈھانچے، کھلاڑیوں کی ترقی اور بین الاقوامی سطح پر کارکردگی پر براہ راست پڑ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری خدمات حاصل کرنے کیلئے پاک ایپ متعارف

دوسری جانب کھیلوں کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہ معطلی طویل ہوئی تو نیپال کو اپنے فٹبال نظام میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنا پڑیں گی تاکہ دوبارہ بین الاقوامی سطح پر واپسی ممکن ہو سکے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں