سرکاری خدمات حاصل کرنے کیلئے پاک ایپ متعارف

Pak App Pakistan
فائل فوٹو
Updated | Published June, 25 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کیلئے سرکاری خدمات تک رسائی کو آسان بنانے کی غرض سے نئی پاک ایپ متعارف کرا دی۔

اس جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا مقصد شہریوں کو ایک ہی جگہ پر متعدد سرکاری سہولیات فراہم کرنا اور دفتری امور میں تیزی لانا ہے۔

نیشنل آئی ٹی بورڈ کے مطابق یہ ایپ ایک جدید طرز کے یوزر انٹرفیس کے ساتھ تیار کی گئی ہے، جس میں بہتر کارکردگی اور آسان استعمال کیلئے خصوصی فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔ اس ایپ کے ذریعے شہری مختلف سرکاری خدمات سے باآسانی استفادہ کر سکیں گے اور انہیں دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاک ایپ کو اس انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے کہ شہریوں کو ایک مربوط اور اسمارٹ ڈیجیٹل نظام میسر آئے، جس سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ شفافیت میں بھی اضافہ ہوگا۔ اس اقدام کو ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ایپ کے ذریعے صارفین اپنے موبائل فون پر موجود مختلف نظاموں کے ذریعے آسانی سے خدمات حاصل کر سکیں گے۔ نیشنل آئی ٹی بورڈ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس جدید سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور ڈیجیٹل نظام کا حصہ بنیں۔

یہ بھی پڑھیں:نویں اور دسویں محرم پر میٹرو، الیکٹرک اور سپیڈو بس سروس معطل

حکام کے مطابق یہ منصوبہ مستقبل میں دیگر شہروں تک بھی توسیع دیا جائے گا تاکہ پورے ملک میں سرکاری خدمات کو ڈیجیٹلائز کیا جا سکے اور عوام کو بہتر سہولت فراہم کی جا سکے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں