نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر باب بلیئر انتقال کر گئے
ان کے انتقال کی خبر نے کرکٹ حلقوں میں سوگ کی فضا پیدا کر دی،جس کے بعد دنیا بھر کے شائقین کرکٹ نے ان کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ باب بلیئر کا انگلینڈ میں انتقال ہو گیا ہے، ان کا انتقال 23 جون کو ہوا، جو اتفاقاً ان کی سالگرہ کا دن بھی تھا۔
خیال رہے کہ باب بلیئر نے 1952ء سے 1964ء کے دوران نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی اور اپنے دور کے نمایاں فاسٹ بولرز میں شمار ہوتے تھے۔ انہوں نے 19 ٹیسٹ میچز میں قومی ٹیم کی جانب سے خدمات انجام دیں اور اپنی تیز رفتار باؤلنگ سے کئی مضبوط بیٹنگ لائنز کو مشکلات سے دوچار کیا۔
کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ باب بلیئر نہ صرف ایک باصلاحیت کھلاڑی تھے بلکہ کھیل کیلئے ان کی لگن اور جذبہ بھی نوجوان کرکٹرز کیلئے مثال تھا، ان کا نام نیوزی لینڈ کرکٹ کی تاریخ میں ہمیشہ احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کرگئے
باب بلیئر کے انتقال پر نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ، سابق کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔