بنگلہ دیشی کرکٹر نعیم حسن پر مبینہ پولیس تشدد

Naheem Hasan
فائل فوٹو
Updated | Published June, 13 2026 |
ڈھاکہ:(ویب ڈیسک) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے اسپنر نعیم حسن پر چٹوگرام میں مبینہ طور پر پولیس تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس کے بعد ملک کے کرکٹ حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق چٹوگرام میں پولیس اہلکاروں نے نعیم حسن کو مبینہ طور پر روکا اور ان کے ساتھ ناروا سلوک کیا۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ بعد ازاں انہیں پولیس اسٹیشن لے جایا گیا جہاں اہلکاروں نے ان پر تشدد کیا۔

نعیم حسن نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے انہیں بغیر کسی واضح وجہ کے روکا اور ان کے ساتھ جارحانہ رویہ اختیار کیا۔ ان کے مطابق پولیس اسٹیشن میں چھڑی اور پلاسٹک پائپ کے ذریعے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جبکہ اپنی شناخت ظاہر کرنے کے باوجود اہلکاروں نے رویہ نہیں بدلا۔

واقعے کے بعد نعیم حسن نے اس معاملے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ حقائق سامنے آ سکیں۔ ان کے مطابق اس نوعیت کا رویہ کسی بھی شہری یا کھلاڑی کے ساتھ ناقابل قبول ہے۔

دوسری جانب بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اور کرکٹرز ویلفیئرز ایسوسی ایشن نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ کھلاڑیوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین اور پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری

ذہن نشین رہے کہ نعیم حسن نے بنگلہ دیش کی جانب سے اب تک 14 ٹیسٹ میچز میں نمائندگی کی ہے اور وہ ٹیم کا اہم حصہ رہے ہیں۔ اس واقعے کے بعد کرکٹ حلقوں میں ان کی حمایت میں آوازیں بلند ہو رہی ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر بھی شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.29 ▼ 1.66
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.06 ▼ 1.00
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.61 ▼ 1.93
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.44 ▼ 0.43
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.45
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.22 ▼ 0.25
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 463,590 ▲ 9
Gold 22K Per Tola 424,958 ▲ 8
Gold 21K Per Tola 405,642 ▲ 8
Gold 18K Per Tola 347,693 ▲ 7
Silver Per Tola 6,906 ▼ 0
Platinum Per oz (USD) 1,828 ▲ 10.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.79 ▲ 0.77
Diesel HSD Per Litre 252.03
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 286.44
LPG Per Kg 258.65 ▲ 4.33
ضرور پڑھیں