سرفراز احمد کو ہیڈ کوچ کی اہم ذمہ داری مل گئی
Pakistan Test cricket captain
فائل فوٹو
لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیسٹ ٹیم کے حوالے سے اہم فیصلے کرتے ہوئے شان مسعود کو بطور ٹیسٹ کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا، جبکہ سابق کپتان سرفراز احمد کو قومی ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) بنگلہ دیش کیخلاف آئندہ سیریز کے شیڈول کے اعلان کے بعد کپتان اور ہیڈ کوچ کی باضابطہ تقرری کا اعلان کرے گا، اس فیصلے کے بعد قومی ٹیم میں ایک نیا انتظامی ڈھانچہ سامنے آئے گا۔

اطلاعات کے مطابق سرفراز احمد، سابق اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کی جگہ ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، وہ اس وقت قومی سلیکشن کمیٹی کا حصہ بھی ہیں۔

سرفراز احمد کی نگرانی میں لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ریڈ بال کیمپ بھی جاری ہے، جہاں قومی اکیڈمی کے کوچز کھلاڑیوں کی تربیت میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب شان مسعود پہلے ہی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں اور بورڈ کی پالیسی کے مطابق انہیں مستقل مزاجی کے تحت برقرار رکھا گیا ہے، پاکستان نے آخری ٹیسٹ سیریز جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلی تھی جو ایک ایک سے برابر رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:شاہد آفریدی کا عمران خان کی حمایت میں اہم بیان

پی سی بی حکام کے مطابق پاکستان ٹیم آئندہ بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کیخلاف تین اہم ٹیسٹ سیریز کھیلے گی، اس وقت وائٹ بال کرکٹ کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن ہیں جبکہ ون ڈے ٹیم کی قیادت شاہین شاہ آفریدی اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کر رہے ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں