پی ایس ایل 11: کراچی کنگز کا حیدرآباد کنگزمین کو 189 رنز کا ہدف
فوٹو بشکریہ پی ایس ایل سوشل میڈیا
April, 11 2026
کراچی: (سنو نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے 20ویں میچ میں کراچی کنگز نے حیدرآباد کنگز مین کو جیت کے لیے 189 رنز کا ہدف دے دیا۔
کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں حیدرآباد کنگزمین کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے۔
کراچی کنگز کے سعد بیگ 53 رنز بنا کر ریٹائر آؤٹ ہوئے، کپتان معین علی نے 44 رنز کی اننگ کھیلی، اعظم خان 26، محمد وسیم 25، سلمان علی آغا 24، ریزا ہینڈرکس 2 رن بنا کر پویلین لوٹے۔
کنگز کے عباس آفریدی کھاتہ کھولے بغیر ہی چلتے بنے جبکہ خوشدل شاہ 7 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، حسن علی ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے حنین شاہ نے اور محمد علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کپتان مارنوس لبوشیانے نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔