پی ایس ایل 11: حیدر آباد کنگز مین کا پشاور زلمی کو 146 رنز کا ہدف
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے پندرھویں میچ میں حیدرآباد کنگز میں پشاور زلمی کو جیت کے لیے 146 رنز کا ہدف دے دیا۔
فوٹو بشکریہ پاکستان سپر لیگ سوشل میڈیا
کراچی: (سنو نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے پندرھویں میچ میں حیدرآباد کنگز میں پشاور زلمی کو جیت کے لیے 146 رنز کا ہدف دے دیا۔

کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حیدرآباد کنگز مین کی ٹیم مقررہ 20 اوورز بھی پورے نہ کھیل سکی اور پوری ٹیم 19ویں اوور کی دوسری گیند پر 145 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے کوشال پریرا 58 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان مارنوس لبوشانے 27، معاذ صداقت 17 اور صائم ایوب 14 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکا۔

کنگزمین کے عرفان خان اور حسان خان 9،9 اور شرجیل خان 2 رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ مہیش تھکشانا، حسنین شاہ اور عثمان خان بغیر کھاتہ کھولے ہی چلتے بنے یوں پوری ٹیم 145 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

پشاور زلمی کی جانب سے افتخار احمد اور سفیان مقیم نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4،4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ عامر جمال نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔