پی سی بی کے مطابق نسیم شاہ پر سنٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے، متنازع ٹویٹ کے معاملے پر پی سی بی کی 3 رکنی کمیٹی نے نسیم شاہ کیس کی انکوئری کی۔
نسیم شاہ نے کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر جواب داخل کیا لیکن کمیٹی نے جواب کو رد کرتے ہوئے فوری جرمانہ عائد کر دیا۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) الیون کے افتتاحی میچ میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریک ہوئیں جس کے بعد نسیم شاہ کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کیا گیا جس میں نام لیے بغیر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر تنقید کی گئی۔
ٹویٹ میں لکھا گیا تھا کہ "انہیں اس طرح کیوں ٹریٹ کیا جا رہا ہے جیسے لارڈز کرکٹ اسٹیڈیم میں ملکہ برطانیہ کو کیا جاتا ہے؟"
یہ بھی پڑھیں: بال ٹیمپرنگ کا الزام، فخر زمان پر پابندی کے بادل منڈلانے لگے
بعدازاں نسیم شاہ نے سوشل میڈیا پیغام سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کو ہیکنگ کا شاخسانہ قرار دیا تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نسیم شاہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا جس میں ان سے معاملے پر وضاحت طلب کی گئی تھی۔
نسیم شاہ نے جواب میں مؤقف اپنایا کہ ان کا اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا تھا اور یہ سکیورٹی کی خلاف ورزی کا نتیجہ ہے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کی انکوائری کمیٹی نے ان کے جواب کو رد کرتے ہوئے بھاری جرمانے کی سزا سنائی ہے۔