بال ٹیمپرنگ کا الزام، فخر زمان پر پابندی کے بادل منڈلانے لگے
پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کی لاہور قلندرز کے بیٹر فخر زمان پر بال ٹیمپرنگ کے الزام پر پابندی عائد کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کی لاہور قلندرز کے بیٹر فخر زمان پر بال ٹیمپرنگ کے الزام پر پابندی عائد کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران فخرزمان پر میچ کے آخری اوور میں گیند سے چھیڑ چھاڑ کا الزام ہے، گیند کی حالت میں تبدیلی پر لاہور قلندرز کو 5 رنز کی پنالٹی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق لاہور قلندرز کے فخرزمان کو لیول تھری جرم پرچارج کر دیا گیا، فخر نے پی ایس ایل کی پلیئنگ کنڈیشنز کے آرٹیکل 41.3 کی خلاف ورزی کی۔

پی سی بی کا کہناہے کہ یہ خلاف ورزی گیند کی حالت خراب کرنے کے حوالے سے ہے، میچ ریفری روشن ماہنامہ نے ڈسپلنری سماعت کی تاہم ابتدائی سماعت میں فخر زمان نے اپنے اوپر لگے چارج سے انکار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد قلندرز کو شکست دیدی

پی سی بی کا کہنا ہے کہ فخر زمان کے کیس کی مزید سماعت آئندہ 48 گھنٹوں میں ہوگی میچ ریفری سماعت کے بعد فیصلہ سنائیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے چھٹے میچ میں کراچی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی تھی، لاہور قلندرز کی جانب سے دیا گیا 129 رنز کا ہدف کراچی کنگز نے 19ویں اوور کی تیسری گیند پر حاصل کر لیا تھا۔