پی ایس ایل 11 کے ٹکٹس 17 مارچ سے فروخت کیلئے دستیاب ہونگے
ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 11ویں سیزن کے ٹکٹ کی فروخت کا آغاز کل بروز منگل 17 مارچ سے ہو گا۔
فائل فوٹو
لاہور: (سنو نیوز) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 11ویں سیزن کے ٹکٹ کی فروخت کا آغاز کل بروز منگل 17 مارچ سے ہو گا۔

پہلے مرحلے میں ٹکٹس دوپہر 12 بجے سے آن لائن فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے، شائقین pcb.tcs.com.pk کے ذریعے ٹکٹ خرید سکیں گے، فزیکل ٹکٹ 24 مارچ سے ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔

لاہور اور کراچی میں جنرل ٹکٹ 250 روپے ، فیصل آباد میں جنرل ٹکٹ 300 روپے ، ملتان اور راولپنڈی میں جنرل ٹکٹ 400 روپے سے شروع ہو گی، ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 8 ٹکٹ خریدے جا سکیں گے، کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں محدود تعداد میں ای ٹکٹ کی سہولت دستیاب ہو گی۔

پشاور کے عمران خان سٹیڈیم میں 28 مارچ کو پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ میں فیملی انکلوژر مختص کیا گیا ہے، وی آئی پی فیملی زون ٹکٹ 2000 روپے میں دستیاب ہونگے، کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کارپوریٹ باکس جبکہ تمام سٹیڈیمز میں مختلف گیلریز کے ٹکٹس بھی دستیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11 کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

سی ای او ایچ بی ایل پی ایس ایل سلمان نصیر نے کہا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے ٹکٹوں کی فروخت نئے دور کا آغاز ہے، ہم نے ٹکٹ کی قیمتیں کم رکھنے کی کوشش کی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ سٹیڈیم آ کر میچ دیکھیں، نئی ٹیموں کے ساتھ نئی حریف بھی دیکھنے کو ملیں گے اور ہمیں یقین ہے کہ اس سال کا سیزن بھی شاندار ہوگا۔

واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 میں پہلی بار 8 ٹیمیں شرکت کریں گی، ایونٹ میں مجموعی طور پر 44 میچز کھیلے جائیں گے، میچز کا انعقاد لاہور، کراچی، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد اور پشاور سٹیڈیم میں ہو گا، فیصل آباد اور پشاور میں پہلی بار ایچ بی ایل پی ایس ایل کے میچز کھیلے جائیں گے۔ 

ضرور پڑھیں