بیٹوں کی عمران خان سے ملاقات کرائی جائے: جمائما کی وزیراعظم سے اپیل
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ خان نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ بیٹوں کو والد سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ خان نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ بیٹوں کو والد سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر جاری ایک پیغام میں عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان کا کہنا تھا کہ میرے بیٹوں سلیمان اور قاسم خان نے جنوری میں دوبارہ ویزوں کے لیے درخواست دی تھی تاکہ وہ پاکستان جا کر اپنے والد عمران خان سے ملاقات کر سکیں۔

انہوں نے لکھا کہ پاکستان کے قونصل خانے کے مطابق آن لائن ویزا پروسیسنگ عام طور پر 7 سے 10 کام کے دنوں میں مکمل ہو جاتی ہے ، اب درخواست دیے 60 روز گزر چکے ہیں لیکن ابھی تک ویزہ جاری نہیں کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیٹوں کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن اس وعدے پر آج تک عملدرآمد نہیں ہو سکا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی صحت کا معاملہ، میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم

جمائما خان کا کہنا تھا کہ بیٹوں قاسم اور سلیمان کو اپنے والد عمران خان سے فون پر بات کرنے یا خط بھیجنے کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی، دونوں نے اپنے والد کو 2022 میں ان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد سے نہیں دیکھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے براہِ راست اپیل ہے کہ براہِ کرم عمران خان کے دونوں بیٹوں کو جلد از جلد اپنے والد سے ملنے کی اجازت دی جائے، خاص طور پر اس لیے کہ اطلاعات کے مطابق ان کی صحت خراب ہو رہی ہے۔ 

ضرور پڑھیں